ٹاپ 10 کمپنیوں میں شامل 4 اداروں کے مارکیٹ کیپ میں 1.43 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ
نئی دہلی، 9 اگست(ہ س)۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے نتیجے میں ملک کی سب سے زیادہ قدر رکھنے والی 10 کمپنیوں میں سے 6 کے مارکیٹ کیپ میں کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ پیر سے جم
ٹاپ 10 کمپنیوں میں شامل 4 اداروں کے مارکیٹ کیپ میں 1.43 لاکھ کروڑ روپے کا اضافہ


نئی دہلی، 9 اگست(ہ س)۔

گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران ہندوستانی اسٹاک مارکیٹ میں خرید و فروخت کے نتیجے میں ملک کی سب سے زیادہ قدر رکھنے والی 10 کمپنیوں میں سے 6 کے مارکیٹ کیپ میں کمی جبکہ 4 کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پیر سے جمعہ تک کے کاروبار کے بعد ٹاپ 10 کمپنیوں میں شامل چار اداروں کے مارکیٹ کیپ میں مجموعی طور پر 1,43,251.54 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔ اس میں سب سے زیادہ فائدہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کو ہوا، جبکہ ریلائنس انڈسٹریز دوسرے نمبر پر رہی۔

دوسری جانب چھ کمپنیوں کے مارکیٹ کیپ میں مجموعی طور پر 1,23,777.83 کروڑ روپے کی کمی ہوئی۔ ان میں سب سے زیادہ نقصان لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (ایل آئی سی) کو اٹھانا پڑا، جبکہ بجاج فنانس دوسرے نمبر پر رہی۔

گزشتہ ہفتے ایس بی آئی کے مارکیٹ کیپ میں 63,922.03 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا اور یہ بڑھ کر 10,11,721.84 کروڑ روپے ہوگیا۔ملک کی سب سے زیادہ مارکیٹ کیپ رکھنے والی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کا مارکیٹ کیپ بھی 32,816.40 کروڑ روپے بڑھ کر 18,01,925.19 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

اسی طرح ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز(ٹی سی ایس) کے مارکیٹ کیپ میں 31,875.35 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 8,87,770.13 کروڑ روپے ہوگیا۔

لارسن اینڈ ٹوبرو(ایل اینڈ ٹی)کا مارکیٹ کیپ 14,637.76 کروڑ روپے بڑھ کر 5,56,482.45 کروڑ روپے تک پہنچ گیا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے ایل آئی سی کے مارکیٹ کیپ میں 40,543.23 کروڑ روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد یہ گھٹ کر 4,96,891.82 کروڑ روپے رہ گیا۔

بجاج فنانس کا مارکیٹ کیپ 37,168.96 کروڑ روپے کم ہو کر 6,73,648.55 کروڑ روپے رہ گیا۔اسی طرح ایچ ڈی ایف سی بینک کے مارکیٹ کیپ میں 24,183.16 کروڑ روپے کی کمی ہوئی اور یہ 11,27,967.47 کروڑ روپے رہ گیا۔آئی سی آئی سی آئی بینک کا مارکیٹ کیپ 9,507.67 کروڑ روپے کم ہو کر 10,20,370.63 کروڑ روپے ہوگیا۔

بھارتی ایئرٹیل کے مارکیٹ کیپ میں 7,581.65 کروڑ روپے کی کمی ہوئی اور یہ 12,22,423.98 کروڑ روپے رہ گیا، جبکہ ہندوستان یونی لیور کا مارکیٹ کیپ 4,793.16 کروڑ روپے گھٹ کر 4,88,808.97 کروڑ روپے ہوگیا۔

گزشتہ ہفتے کے اختتام پر مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ریلائنس انڈسٹریز 18,01,925.19 کروڑ روپے کے ساتھ ملک کی سب سے قیمتی کمپنی رہی۔

اس کے بعد بھارتی ایئرٹیل، ایچ ڈی ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک آف انڈیا، ٹی سی ایس، بجاج فنانس، لارسن اینڈ ٹوبرو، ایل آئی سی اور ہندوستان یونی لیور بالترتیب دوسرے سے دسویں مقام پر رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande