وزیر داخلہ امت شاہ نے پڈوچیری پولیس کو باوقار ’صدر پولیس کلر‘ پیش کیا
پڈوچیری، 9 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو پڈوچیری پولیس کو باوقار ’صدر پولیس کلر‘ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پڈوچیری کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی حکومت نے 2014 سے 2026 تک پڈوچیری کی ترقی کے لیے 13,762 کروڑ
PRESI-COLOUR-PUDUCHERRY-POLICE


پڈوچیری، 9 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اتوار کو پڈوچیری پولیس کو باوقار ’صدر پولیس کلر‘ پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت پڈوچیری کی ترقی کے لیے پرعزم ہے۔ مرکزی حکومت نے 2014 سے 2026 تک پڈوچیری کی ترقی کے لیے 13,762 کروڑ روپے فراہم کیے ہیں، جبکہ 1950 سے 2014 تک کی حکومتوں کے دوران صرف 3,500 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔ اس طرح موجودہ رقم تقریباً چار گنا زیادہ ہے۔

امت شاہ نے پڈوچیری کے گوریمیڈو میں واقع پولیس ٹریننگ گراو¿نڈ میں منعقدہ تقریب میں پڈوچیری پولیس کو باوقار ’صدر پولیس کلر‘ سے نوازا۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر کے کیلاش ناتھن اور وزیر اعلیٰ این رنگاسامی سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔

کسی پولیس فورس کو ’صدر پولیس کلر‘ ملنا اس کی پیشہ ورانہ صلاحیت، بہادری، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کے تئیں عزم کا قومی اعتراف ہوتا ہے۔ پولیس تنظیموں کے لیے اسے اہم ترین ادارہ جاتی اعزازات میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس موقع پر امت شاہ نے کہا، ”آج پڈوچیری پولیس ملک کی ان منتخب پولیس فورسز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہے جنہیں اس اعلیٰ ترین اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ پڈوچیری پولیس کو صدر پولیس کلر سے نوازا جانا فورس کی بہادری، محنت اور لگن کا ثبوت ہے۔ یہ ان کے سب سے قابل فخر لمحات میں سے ایک ہے۔ پڈوچیری جنوبی ہندوستان کی روحانی اور ثقافتی بیداری کی ایک جیتی جاگتی علامت ہے۔“

انہوں نے کہا کہ گزشتہ نو برسوں کے دوران مرکزی حکومت نے پڈوچیری میں 39 ہزار کروڑ روپے کی صنعتی سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔ ’لکھ پتی دیدی‘، ’جل جیون مشن‘، ’آیوشمان بھارت‘، بیت الخلاو¿ں کی تعمیر، مفت اناج اسکیم، ’اجولا یوجنا‘، ’پردھان منتری آواس یوجنا‘ اور ڈائریکٹر ٹرانسفر بینیفیٹ(ڈی بی ٹی) جیسی پہلوں سے پڈوچیری کے شہریوں کو فائدہ پہنچا ہے۔

شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے انگریزوں کے بنائے ہوئے تعزیراتی قانون کی جگہ تین نئے فوجداری قوانین نافذ کیے ہیں۔ یہ نئے قوانین صرف سزا دینے تک محدود نہیں ہیں بلکہ ان کا مقصد ٹیکنالوجی پر مبنی اور مقررہ مدت کے اندر شہریوں کو انصاف فراہم کرنا ہے۔ یہ نئے فوجداری قوانین ٹیکنالوجی، وقت کی پابندی اور اعتماد کے تین ستونوں پر مبنی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande