
سورت، 9 اگست (ہ س)۔
سورت کے پانڈیسرا علاقے میں گرین انرجی کے شعبے میں ایک نئی پہل کا آغاز ہوا ہے۔ ایرن کیو لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریوں کے مجاز گجرات اسٹاکسٹ ’ایکو اسپارک گرین انرجی سلوشن‘ کا افتتاح کیا گیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر جل شکتی سی آر پاٹل بطور مہمان خصوصی موجود رہے۔ انہوں نے فیتہ کاٹ کر ادارے کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
پروگرام میں سورت شہر بی جے پی کے صدر پریش پٹیل سمیت شہر کی معزز شخصیات، تاجر اور خیرخواہ بڑی تعداد میں موجود رہے۔
افتتاح کے موقع پر سی آر پاٹل نے ادارے کے ڈائریکٹر دیوانگ بھائی چودھری اور راجندر بھائی چودھری کو نیک خواہشات پیش کیں۔ انہوں نے سورت میں گرین انرجی کے شعبے میں شروع کی گئی اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں صاف اور سبز توانائی کے استعمال میں اضافہ وقت کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی لیتھیم آئرن فاسفیٹ بیٹریوں کا استعمال سورت سمیت پورے گجرات میں گرین انرجی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
ایکو اسپارک گرین انرجی سلوشن کے ذریعے صاف اور سبز توانائی کو فروغ دینے والی جدید بیٹری ٹیکنالوجی صارفین تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ افتتاحی تقریب میں موجود معزز شخصیات نے ادارے کے کامیاب اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ