اڑان اسکیم کے ذریعے عام لوگوں تک فضائی سفر پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے: مرکزی وزیر نائیڈو
ایم پی کو 4 نئی براہ راست پروازیں ملیں، مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ نے ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا بھوپال، 09 اگست (ہ س)۔ مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے میں بے مثال توسی
ایم پی میں فضائی خدمات کو ہری جھنڈی دکھاتے مرکزی وزیر نائیڈو اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو


ایم پی میں فضائی خدمات کو ہری جھنڈی دکھاتے مرکزی وزیر نائیڈو اور وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو


ایم پی کو 4 نئی براہ راست پروازیں ملیں، مرکزی وزیر اور وزیر اعلیٰ نے ہری جھنڈی دکھا کر افتتاح کیا

بھوپال، 09 اگست (ہ س)۔

مرکزی شہری ہوا بازی کے وزیر کے رام موہن نائیڈو نے کہا کہ گزشتہ 12 برسوں میں ملک کے شہری ہوا بازی کے شعبے میں بے مثال توسیع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے فضائی سفر چند لوگوں تک محدود تھا، لیکن ’’اڑان‘‘ اسکیم ’’اڑے دیش کا عام ناگرک‘‘ کے ذریعے اسے عام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

مرکزی وزیر نائیڈو اور ایم پی کے وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو نے اتوار کو دارالحکومت بھوپال کے راجا بھوج ہوائی اڈے پر ریاست میں 4 نئی براہ راست فضائی خدمات کو ہری جھنڈی دکھا کر ان کا افتتاح کیا۔ انہوں نے بھوپال-ریوا، بھوپال-پٹنہ، ریوا-کولکاتا اور جبلپور-کولکاتا روٹس پر براہ راست فضائی خدمات کو ہری جھنڈی دکھائی۔ اس دوران حکومت نے کرایے کی زیادہ سے زیادہ حد مقرر کرنے، نئے ہوائی اڈوں کی منظوری اور بھوپال سے بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے کے منصوبے کے بارے میں بھی معلومات دی۔

مرکزی وزیر نائیڈو نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ’’اڑان‘‘ اسکیم کے تحت ملک میں تقریباً 90 ہوائی اڈے تیار کیے گئے ہیں۔ طیاروں کے بیڑے اور مسافروں کی تعداد بھی تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔ چھوٹے شہروں میں ہوائی اڈے بننے کے بعد وہاں سیاحت، تجارت، روزگار اور سرمایہ کاری کے امکانات تیزی سے بڑھے ہیں۔ انہوں نے ایم پی حکومت کی ہوا بازی پالیسی کی بھی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت ہوا بازی کے شعبے میں ایک قدم آگے بڑھ رہی ہے تو ایم پی حکومت وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو کی قیادت میں دو قدم آگے بڑھ رہی ہے۔ یہی ڈبل انجن حکومت کی طاقت ہے۔

نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا نے بتایا کہ ریوا-بھوپال فضائی سروس کا کرایہ ₹2700 سے شروع ہوگا، جس کی زیادہ سے زیادہ حد 3500 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ریوا سے کولکاتا کے درمیان کرایہ ₹3700 سے ₹5000 کے دائرے میں رہے گا۔ وندھیا خطے کے لیے اس سروس کو تاریخی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سڑک اور ریل نیٹ ورک کے ساتھ اب بہتر فضائی رابطہ ملنے سے خطے میں تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

ہوا بازی کے سکریٹری سمیر کمار سنہا نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے شروع کیا گیا ترمیم شدہ ’’اڑان‘‘ پروگرام 2036 تک جاری رہے گا۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے بتایا کہ ریاست میں ریوا، دتیا اور ستنا کے بعد اب اجین اور شیوپوری میں نئے ہوائی اڈے تیار کیے جارہے ہیں، جبکہ مرکزی حکومت نے ریاست کے لیے 5 نئے ہوائی اڈوں کو اصولی منظوری دی ہے۔

پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے بین الاقوامی رابطے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اندور-ابوظہبی سروس کے بعد اگلے دو ماہ میں بھوپال سے شارجہ (متحدہ عرب امارات) کے لیے براہ راست بین الاقوامی پرواز شروع ہونے کی امید ہے۔ اس کے علاوہ شدید بیمار مریضوں کے لیے ریاست میں آیوشمان کارڈ کی بنیاد پر مفت ایئر ایمبولینس (طیارہ یا ہیلی کاپٹر) سروس کی دستیابی کی بات بھی دہرائی۔ اس کے ذریعے ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو فوری طور پر فضائی راستے سے منتقل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ اجین، اندور اور اومکاریشور میں پی ایم شری سیاحتی ہیلی کاپٹر خدمات بھی چلائی جارہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande