
مولانا نثار احمد نقشبندی نے لواحقین سے اظہارِ تعزیت، صبرِ جمیل اور مرحوم کے لیے بلندی درجات کی دعا کی
نئی دہلی،09اگست (ہ س )۔
انڈین یونین مسلم لیگ کے قومی صدر ڈاکٹر قادر محی الدین کے بڑے صاحبزادے ڈاکٹر خلیل الرحمن کے انتقال پر دہلی پردیش انڈین یونین مسلم لیگ کے دفتر، جوشی کالونی میں ایک تعزیتی نشست منعقد ہوئی۔ اس موقع پر دہلی پردیش انڈین یونین مسلم لیگ کے صدر مولانا نثار احمد نقشبندی سمیت پارٹی کے کارکنان اور ذمہ داران نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
مولانا نثار احمد نقشبندی نے ڈاکٹر قادر محی الدین اور ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم ڈاکٹر خلیل الرحمن کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ انہوں نے کہا کہ قومی صدر ڈاکٹر قادر محی الدین کے صرف تین صاحبزادے ہیں اور ڈاکٹر خلیل الرحمن ان میں سب سے بڑے تھے۔ ان کا انتقال خاندان کے لیے انتہائی غم اور صدمے کی گھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر خلیل الرحمن انتہائی ملنسار، نیک اور خوش اخلاق انسان تھے۔ ان کی خدمات اور شخصیت کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اس دکھ کی گھڑی میں دہلی پردیش انڈین یونین مسلم لیگ کے تمام کارکنان اپنے قومی صدر ڈاکٹر قادر محی الدین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔
مولانا نثار احمد نقشبندی نے مرحوم کے لیے مغفرت، بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ اس صدمے کو برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے اور مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais