محمد عتیق صدیقی مرحوم نے وکالت کی جگہ سماجی اور صحافتی خدمات کواپنی سر گرمیوںکا مرکز بنا یا
وسیم صدیقی نے ان کی برسی ۹ اگست کے موقع پرخراج عقیدت پیش کیا نئی دہلی،09اگست (ہ س )۔ آل انڈیا اسلامک کانفرنس کے جنرل سکریٹری محمد وسیم صدیقی نے الحاج محمد عتیق صدیقی مرحوم کی برسی 09 اگست کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحاج محمد عت
محمد عتیق صدیقی مرحوم نے وکالت کی جگہ سماجی اور صحافتی خدمات کواپنی سر گرمیوںکا مرکز بنا یا


وسیم صدیقی نے ان کی برسی ۹ اگست کے موقع پرخراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی،09اگست (ہ س )۔

آل انڈیا اسلامک کانفرنس کے جنرل سکریٹری محمد وسیم صدیقی نے الحاج محمد عتیق صدیقی مرحوم کی

برسی 09 اگست کے موقع پرخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الحاج محمد عتیق صدیقی مرحوم عربی، اردو، اور انگریزی کے ایک اچھے عالم ہونے کے علاوہ سند یافتہ ایل ایل بی بھی تھے لیکن انہو ںنے وکالت کی جگہ سماجی اور صحافتی خدمات کواپنی سر گرمیوںکا مرکز بنا یا۔

جمعیة علماء ہند نے ان کے سماجی اورمذہبی سرگرمیوں نیز ان کے کردار کو دیکھتے ہوئے انہیں صوبہ دہلی کا ناظم مقرر کیا جہاں وہ مسلم اقلیت کے مسائل کو دور کرنے کا عزم مصمم لے کر مجاہد ملّت مولا نا حفظ الرحمن کے دفتر میں پابندی کے ساتھ بیٹھنے لگے۔ساتھ ہی انہوں نے در در بھٹکتے ہوئے مسلم نو جوانوں کو پا سپورٹ بنوانے کا کام شروع کیا اور ہزاروں نو جوانوں کے روز گار کا ذریعہ بنے۔ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے جمعیة علماء ہند نے الحاج محمد عتیق صدیقی مرحوم کو اپنی ورکنگ کمیٹی کا رکن بنایا اس سے قبل وہ دہلی حج کمیٹی میں اپنا سکہ جما چکے تھے اور ہزاروں لوگوں کی خدمت کرتے ہوئے انہیں فارم بھر کر حج بیت اللہ کے سفر میں آسانیاں پیدا کیں۔

مسٹر وسیم صدیقی جو الحاج محمدعتیق صدیقی مرحوم کے شاگرد بھی ہیں نے بتایا کہ اردو اکیڈمی دہلی (دلی سرکار) نے صحافتی خدمات کے اعتراف میں اپنے باوقار صحافتی ایوارڈ سے بھی نوازا۔جب کہ کانگریس نے جس سے وہ تا حیات وابستہ رہے ،نے انہیں مختلف عہدوں پر معمور کیا اور ہر الیکشن کے موقع پر ان کے تجربات سے فائدہ اٹھایا۔الحاج عتیق صدیقی مرحوم اپنی خدمات اور کارناموں کے لئے ہمیشہ یاد رکھیں جائیںگے۔خدا تعالیٰ سے دعاء گو ہوں کہ وہ الحاج محمد عتیق صدیقی مرحوم کو ” جنت الفردوس “ میں اپنا قربِ خاص عطا فرمائے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande