
علی گڑھ, 31 اگست (ہ س)۔
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ویمنس کالج کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن سیکشن نے عبداللہ ہال کے اشتراک سے قومی یومِ کھیل کی مناسبت سے اے ایم یو کے اسکولوں اور علی گڑھ کے دیگر تعلیمی اداروں کی طالبات کے لیے اوپن ضلعی ٹورنامنٹ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ میں بیڈمنٹن سنگلز اور ٹیبل ٹینس سنگلز کے مقابلے شامل ہوں گے، جو 3 اور 5 ستمبر کو اے ایم یو ویمنس کالج کے گراؤنڈ پر کھیلے جائیں گے۔
اداروں اور شرکاء سے آن لائن یا آف لائن طریقے سے رجسٹریشن کرانے کی درخواست کی گئی ہے۔ آف لائن رجسٹریشن 31 اگست کو شام 4 بجے تک عبداللہ ہال کے پرووسٹ آفس میں کیا جاسکتا ہے۔ مقابلوں کا ڈرا یکم ستمبر کو دوپہر 12 بجے نکالا جائے گا۔ تمام مقابلے ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ شرکاء کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 3 ستمبر کو صبح 9 بجے مقابلے کے مقام پر اپنی حاضری درج کرائیں۔
آن لائن رجسٹریشن اور دیگر معلومات کے لیے موبائل نمبر 8755205244 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ