ہائی اسکول و انٹر کے ٹاپرطلباءو طالبات کو ایوارڈ تقسیم
نئی دہلی ،امروہہ ،31اگست (ہ س )۔ ساداتِ امروہہ ویلفیئر آرگنائزیشن دہلی کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ تقسیم ایوارڈ فنکشن نہایت شان و شوکت کے ساتھ آئی-ایم-انٹر کالج میں منعقد ہوا - جس میں ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپر طلباءو طالبات کو
ہائی اسکول و انٹر کے ٹاپرطلباءو طالبات کو ایوارڈ تقسیم


نئی دہلی ،امروہہ ،31اگست (ہ س )۔

ساداتِ امروہہ ویلفیئر آرگنائزیشن دہلی کے زیر اہتمام چوتھا سالانہ تقسیم ایوارڈ فنکشن نہایت شان و شوکت کے ساتھ آئی-ایم-انٹر کالج میں منعقد ہوا - جس میں ہائی اسکول اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں ٹاپر طلباءو طالبات کو حوصلہ افزائی کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا - پروگرام کی صدارت سید حسن امام نے کی، جلسے کا آغاز شہریار عمران کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا - اس کے بعد ساحل امروہوی نے بارگاہِ رسالت میں نعتِ پاک کا نذرانہ پیش کیا - تقریب میں تشریف لائے مہمانوں کا خیر مقدم اور استقبال الحاج حسن بن علی رضن نے کرتے ہوئے ٹاپر طلباءو طالبات کو دیے جانے والے ایوارڈز کے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی - انہوں نے بتایا ٹاپر اسٹوڈنٹس کو کچھ ایوارڈز دیے جاتے ہیں، پہلا ایوارڈ صفدر نقوی میموریل ایوارڈ جو آئی-ایم-انٹر کالج میں ہائی اسکول کے ٹاپر کو دیا جاتا ہے جس میں پانچ ہزار روپیہ نقد، ٹرافی اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے - دوسرا ایوارڈ ہما میموریل ایوارڈ جو آلِ احمد انٹر کالج میں انٹر کی طالبہ کو دیا جاتا ہے جس میں پانچ ہزار روپیہ نقد، ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے - تیسرا ایوارڈ عروج فاطمہ میموریل ایوارڈ جو آئی-ایم-انٹر کالج میں انٹر کی ٹاپر طالبہ کو دیا جاتا ہے جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے - چوتھا ایوارڈ مسعودہ خاتون میموریل ایوارڈ جو آلِ احمد انٹر کالج میں ہائی اسکول کے ٹاپر کو دیا جاتا ہے جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے -

پانچواں ایوارڈ زوار احمد میموریل ایوارڈ جو سی۔بی۔ایس۔ای بورڈ میں ہائی اسکول میں ٹاپر کو دیا جاتا ہے جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے۔ چھٹا ایوارڈ محبوب حسین میموریل ایوارڈ جو سی۔بی۔ایس۔ای بورڈ میں انٹر کے ٹاپر اسٹوڈنٹس کو دیا جاتا ہے جس میں پانچ ہزار روپیہ ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ دیا جاتا ہے ۔70% سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے اسٹوڈنٹس کو ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ سے سرفراز کیا گیا جن کی تعداد 24 تھی۔ جبکہ آرگنائزیشن کے اغراض ومقاصد کو الحاج عباس رضا راجو نے تفصیل سے بیان کیا۔ افتتاحی کلمات علام سجاد صدر آرگنائزیشن نے پیش کیے جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر لادلے رہبر نے اپنے مخصوص انداز میں انجام دیے۔ ڈاکٹر مبارک نے منقبت کا نذرانہ پیش کیا۔ پروفیسر ناشر نقوی، ڈاکٹر جمشید کمال، مولانا احسن اختر سروش، ڈاکٹر چندن امروہوی، خورشید زیدی، سہانہ نقوی، حسن محمدنقوی نے بھی خیالات کا اظہار کیا۔ پروگرام کے اختتام پر الحاج سید رضی نقوی نائب صدر نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ اس پروگرام میں ولایت علی، اقبال حیدر، سید شیبان قادری، تاجدار مجتبیٰ، شارق ریاض، شاندار مجتبیٰ، سبط سجاد، مجاہد عباس، شانِ مہدی، محمد علی، امان حیدر، شہناز عالم، شباب حیدر، ڈاکٹر شادمان، سہیل مرتضیٰ کے علاوہ بڑی تعداد میں معززین، والدین اور طلباءو طالبات موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande