
نئی دہلی، 31 اگست (ہ س)۔
وویک وہار علاقے میں اتوار کی شام ایک جھگی میں چھوٹے ایل پی جی سلنڈر میں دھماکہ ہونے سے میاں بیوی شدید طور پر جھلس گئے۔ دونوں کو پی سی آر کی مدد سے راجیو گاندھی اسپتال پہنچایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں تقریباً 60 فیصد تک جھلسے ہیں۔
موصولہ اطلاع کے مطابق واقعہ اتوار کی شام تقریباً 4 بج کر 24 منٹ پر پیش آیا۔ وویک وہار تھانے کے پیچھے واقع جھگی نمبر 11 میں ایل پی جی سلنڈر میں اچانک آگ لگ گئی۔ اس کے بعد چھوٹے سلنڈر میں دھماکہ ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو واٹر ٹینڈر اور ایک واٹر باؤزر کو موقع پر روانہ کیا گیا۔ایس ٹی او دیش پال کی قیادت میں فائر بریگیڈ اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قابو میں کیا۔ شام 4 بج کر 55 منٹ پر آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔
اس حادثے میں انیل داس (35) اور ان کی اہلیہ خوشبو (30) جھلس گئیں۔ انیل داس کے جسم کا تقریباً 60 فیصد حصہ جھلس گیا ہے، جبکہ خوشبو بھی تقریباً 60 فیصد تک جھلس گئی ہیں۔ دونوں کو فوری طور پر پی سی آر کے ذریعے راجیو گاندھی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ چھوٹے ایل پی جی سلنڈر میں دھماکے کے باعث پیش آیا۔ فائر بریگیڈ اور پولیس کی ٹیمیں حادثے کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan