سڑک کے گڑھے میں لیٹ کر جی ایچ ایم سی کے خلاف انو کھی احتجاجی آواز بلند
حیدرآباد، 31 اگست (ہ س) ۔حیدرآباد کے پتلی باولی، کوٹھی، عادس اور چادرگھاٹ علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی سے پریشان ایک شہری نے منفردانداز میں احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر موجود گڑھے میں لیٹ کرگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے خلاف اپنی
سڑک کے گڑھے میں لیٹ کر جی ایچ ایم سی  کے خلاف انو کھی احتجاجی آواز بلند


حیدرآباد، 31 اگست (ہ س) ۔حیدرآباد کے پتلی باولی، کوٹھی، عادس اور چادرگھاٹ علاقوں میں سڑکوں کی خستہ حالی سے پریشان ایک شہری نے منفردانداز میں احتجاج کرتے ہوئے سڑک پر موجود گڑھے میں لیٹ کرگریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) کے خلاف اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔

احتجاج کرنے والے شہری نے کہا کہ اہم علاقوں کو آپس میں جوڑنے والی سڑکوں کی حالت انتہائی خراب ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھے اور ٹوٹی ہوئی سطح کے باعث روزانہ گاڑی سواروں اور پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مقامی افراد کے مطابق خراب سڑکوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے جبکہ رات کے اوقات میں گڑھوں کے باعث حادثات کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ شہریوں کا الزام ہے کہ بارہا توجہ دلانے کے باوجود متعلقہ حکام کی جانب سے سڑکوں کی مرمت کے لیے مؤثر اقدامات نہیں کیے گئے۔شہری نے اپنے احتجاج کے ذریعے جی ایچ ایم سی سے فوری طور پر سڑکوں کی مرمت، گڑھوں کی بھرائی اور علاقے میں بہتر رابطہ سڑکیں فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بھی مطالبہ کیاہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر صورتحال کا جائزہ لے کر خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام شروع کریں، تاکہ عوام کو روزانہ کی پریشانی اور ممکنہ حادثات سے نجات مل سکے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande