سانبہ میں بھینسوں کے جھنڈ کی ٹکر سے خاتون جاں بحق
جموں, 29 اگست (ہ س)۔ رکشا بندھن کے موقع پر بھائی کو راکھی باندھ کر بیٹے کے ہمراہ گھر واپس لوٹ رہی 60 سالہ خاتون بھینسوں کے جھنڈ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ یہ حادثہ سانبہ کے رایا موڑ کے قریب ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔متوفیہ کی شناخت وینا دیوی زوجہ ا
Dead


جموں, 29 اگست (ہ س)۔

رکشا بندھن کے موقع پر بھائی کو راکھی باندھ کر بیٹے کے ہمراہ گھر واپس لوٹ رہی 60 سالہ خاتون بھینسوں کے جھنڈ کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ یہ حادثہ سانبہ کے رایا موڑ کے قریب ریلوے پھاٹک پر پیش آیا۔متوفیہ کی شناخت وینا دیوی زوجہ اوم پرکاش، سکنہ جساتھ، تحصیل گھگوال، ضلع سانبہ کے طور پر ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وینا دیوی اپنے بیٹے گلشن کمار کے ساتھ بھائی کو راکھی باندھنے کے بعد گھر واپس جارہی تھیں کہ رایا موڑ کے قریب بھینسوں کے ایک جھنڈ نے انہیں ٹکر مار دی۔حادثے میں وینا دیوی شدید زخمی ہوگئیں۔

انہیں فوری طور پر وجے پور اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کے سر پر شدید چوٹ آئی تھی۔حادثے کے بعد اہل خانہ میں غم و غصہ پایا گیا۔ متوفیہ کے بیٹے گلشن کمار نے کہا کہ سڑکوں پر لوگ اکثر بھینسوں کو لے کر آتے جاتے ہیں، لیکن ان کے ساتھ کوئی ذمہ دار شخص موجود نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن کی خوشیاں ایک لمحے میں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔پولیس نے لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس نے بی این ایس ایس کی دفعہ 194 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں اور بھینسوں کے مالک کا بھی پتہ لگایا جارہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande