جموں و کشمیر میں گرم موسم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی
جموں و کشمیر میں گرم موسم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی جموں, 29 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ 31 اگست اور یکم ستمبر کو کئی علاقوں میں ہلکی سے درم
Weather


جموں و کشمیر میں گرم موسم کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

جموں, 29 اگست (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں گرمی اور حبس کا سلسلہ برقرار ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 31 اگست سے موسم میں تبدیلی کا امکان ہے۔ 31 اگست اور یکم ستمبر کو کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اور 30 اگست کو موسم زیادہ تر گرم اور حبس زدہ رہے گا، جبکہ بعض مقامات پر مختصر بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی متوقع ہے۔

31 اگست سے 2 ستمبر کے دوران بعض علاقوں میں اچانک تیز بارش ہوسکتی ہے، جس کے باعث اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ پہاڑی اور حساس علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور مسافروں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 2 سے 10 ستمبر تک موسم عمومی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض مقامات پر صبح اور دوپہر کے اوقات میں ہلکی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بونداباندی ہوسکتی ہے۔محکمہ نے کسانوں کو زرعی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے بارش کے امکان والے علاقوں میں موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande