پریاگ راج میں گنگا-جمنا کے پانی کی سطح میں اضافہ، تمام پشتے محفوظ
پریاگ راج، 29 اگست (ہ س)۔ پریاگ راج میں گنگا اور جمنا ندیوں کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہفتہ کی شام 4 بجے ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار گھنٹوں کے دوران دونوں ندیوں کے ساتھ مختلف گھاٹوں پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہ
UP-PRAYAGRAJ-GANGA-YAMUNA-


پریاگ راج، 29 اگست (ہ س)۔ پریاگ راج میں گنگا اور جمنا ندیوں کے پانی کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے۔ ہفتہ کی شام 4 بجے ضلع انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار گھنٹوں کے دوران دونوں ندیوں کے ساتھ مختلف گھاٹوں پر پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، تمام پشتے محفوظ ہیں اور اس وقت تشویش کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

ضلع انتظامیہ کے مطابق، نینی میں دریائے جمنا کی پانی کی سطح 81.01 میٹر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ چار گھنٹوں میں 13 سینٹی میٹر کا اضافہ ہے۔ دریائے گنگا کے پانی کی سطح پھاپھامو¿ میں 80.87 میٹر رہی، جو پچھلے چار گھنٹوں میں 12 سینٹی میٹر کا اضافہ ہے۔ چھتناگ میں دریائے گنگا کے پانی کی سطح 80.54 میٹر ریکارڈ کی گئی، جوچار گھنٹے میں 20 سینٹی میٹر کا اضافہ ہوا۔ بخشی ڈیم پر واقع ایس ٹی پی پر پانی کی سطح 81.20 میٹر ریکارڈ کی گئی جو کہ 15 سینٹی میٹر کا اضافہ ہے۔ ضلع انتظامیہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چار گھنٹوں کے دوران متاثرہ علاقوں میں کوئی بارش نہیں ہوئی۔ انتظامیہ پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ تمام پشتے محفوظ بتائے گئے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande