تمام مسائل کا حل حکومت کا پختہ عزم: وزیر اعلیٰ یوگی
گورکھپور، 29 اگست (ہ س)۔ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران ہفتہ کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقدہ جنتا درشن میں مختلف اضلاع سے آئے لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تفریق کے، ہر فرد کے م
وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (فائل فوٹو)


گورکھپور، 29 اگست (ہ س)۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گورکھپور قیام کے دوران ہفتہ کی صبح گورکھ ناتھ مندر میں منعقدہ جنتا درشن میں مختلف اضلاع سے آئے لوگوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ بغیر کسی تفریق کے، ہر فرد کے مسئلے کا حل نکالنے کے لیے حکومت پرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ یوگی نے افسران کو ہدایت دی کہ عوام کی شکایات کا ازالہ حساسیت اور مستعدی سے کیا جائے۔ انہوں نے ہر حقدار فرد کو فلاحی اسکیموں کا فائدہ پہنچانے، ضرورت مندوں کے لیے مناسب علاج کا انتظام کرنے اور زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا اور غنڈوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔

گورکھ ناتھ مندر کے مہنت دگ وجے ناتھ اسمرتی بھون کے باہر منعقدہ جنتا درشن پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ تقریباً 200 لوگوں سے ملے۔ کرسیوں پر بیٹھے لوگوں تک وہ خود پہنچے۔ ان کے مسائل اور شکایات کو توجہ سے سنا۔ سب کی درخواستوں کو متعلقہ افسران کو بھیجتے ہوئے فوری اور تسلی بخش ازالے کی ہدایت دی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ہر متاثرہ شخص کے مسئلے کا شفاف حل یقینی بنایا جائے گا۔

جنتا درشن میں ہر بار کی طرح ہفتہ کے روز بھی بعض افراد سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی مدد کی فریاد لے کر پہنچے تھے۔ ان لوگوں سے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ پیسوں کی کمی کی وجہ سے کسی کا علاج نہیں رکے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جو بھی ضرورت مند ہیں، انتظامیہ ان کے اعلیٰ سطحی علاج کا تخمینہ (ایسٹیمیٹ) جلد تیارکرا کے فراہم کرے۔ تخمینہ ملتے ہی حکومت فوراً رقم مہیا کرائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے ریونیو اور امن و امان سے متعلق معاملات کو تیزی سے حل کرنے کی ہدایت دی۔ جنتا درشن میں کچھ لوگ خاندانی تنازعات کے معاملات بھی لے کر آئے تھے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت کی کہ خاندانی تنازعات میں متعلقہ فریقین کے درمیان بات چیت کرانے کی پہل کی جائے۔

گورکھ ناتھ مندر میں قیام کے دوران ہفتہ کی صبح وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا معمول روایتی رہا۔ گرو گورکھ ناتھ کی پوجا ارچنا کرنے اور اپنے گرو برہم لین مہنت اویدیہ ناتھ کے مجسمے کے آگے سر جھکانے کے بعد وہ مندر کے احاطے کے دورے پر نکلے۔ مندر کی گئو شالا پہنچ کر انہوں نے گائے کی خدمت کی۔ وزیر اعلیٰ نے گایوں اور مویشیوں کو محبت اور شفقت کے ساتھ گڑ اور پوڑی کھلائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande