منگلا ایکسپریس سے کیرالہ جا رہے 20 بچوں کی طبیعت بگڑی، کھنڈوا اسٹیشن پر علاج کیا گیا
بھوپال، 29 اگست (ہ س)۔ دہلی سے کیرالہ جا رہی منگلا لکشدیپ ایکسپریس میں جمعہ کی رات مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ریلوے اسٹیشن سے پہلے 20-15 اسکولی بچوں کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد ٹرین کو کھنڈوا اسٹیشن پر روک کر بچوں کا علاج کیا گیا۔ معلومات کے
کھنڈوا اسٹیشن پر رکی ٹرین


بھوپال، 29 اگست (ہ س)۔

دہلی سے کیرالہ جا رہی منگلا لکشدیپ ایکسپریس میں جمعہ کی رات مدھیہ پردیش کے کھنڈوا ریلوے اسٹیشن سے پہلے 20-15 اسکولی بچوں کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد ٹرین کو کھنڈوا اسٹیشن پر روک کر بچوں کا علاج کیا گیا۔

معلومات کے مطابق، ٹرین میں سفر کر رہے بچوں نے جمعہ کی رات ٹرین کی پینٹری کار سے کھانا منگوا کر کھایا تھا۔ اس کے بعد کئی بچوں کو الٹی، متلی اور بے چینی کی شکایت ہونے لگی۔ بچوں کی طبیعت بگڑنے کی اطلاع ریلوے انتظامیہ کو ملی تو کھنڈوا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین کو روک کر بچوں کا علاج کرایا گیا۔

ضلع اسپتال کے سول سرجن ڈاکٹر انیرودھ کوشل، سی ایس پی ابھینو بارنگے اور سٹی مجسٹریٹ بجرنگ بہادر سمیت ریلوے اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے ٹرین میں ہی بچوں کا معائنہ کر کے انہیں ابتدائی طبی امداد اور ضروری ادویات فراہم کیں۔ ڈاکٹروں نے بچوں میں فوڈ پوائزننگ کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

کھنڈوا کے اسٹیشن ماسٹر جی ایل مینا نے بتایا کہ منگلا لکشدیپ ایکسپریس رات تقریباً 9 بج کر 5 منٹ پر کھنڈوا ریلوے اسٹیشن پہنچی۔ بچوں کی طبیعت خراب ہونے کی اطلاع پہلے ہی مل چکی تھی، اس لیے اسٹیشن پر ڈاکٹروں کی ٹیم کو تیار رکھا گیا تھا۔ ٹرین کے رکتے ہی میڈیکل ٹیم نے متاثرہ بچوں کا معائنہ شروع کیا۔ تقریباً 40 منٹ تک ٹرین کھنڈوا اسٹیشن پر کھڑی رہی۔ اس دوران بچوں کو ابتدائی طبی امداد اور دوائیں دی گئیں۔ اس کے بعد رات تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر ٹرین کو بھساول کی طرف روانہ کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ بیمار ہونے والے تمام بچے کیرالہ کے رہنے والے ہیں اور ایک کرسچن اسکول سے وابستہ ہیں۔ بچوں کی عمریں تقریباً 18-15 سال بتائی جا رہی ہیں۔ وہ اسکول کے عملے کے ساتھ تعلیمی دورے پر دہلی گئے تھے اور ٹور ختم ہونے کے بعد ٹرین سے واپس کیرالہ لوٹ رہے تھے۔

اسٹیشن ماسٹر کے مطابق، اٹارسی اسٹیشن کے بعد بچوں نے ٹرین کی پینٹری کار سے کھانا لیا تھا۔ کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد ایک کے بعد ایک بچوں کی طبیعت خراب ہونے لگی۔ کئی بچوں نے طبیعت ناساز ہونے کی شکایت کی۔ اس کے بعد ٹرین میں موجود عملے نے ریلوے حکام کو اطلاع دی۔ کھنڈوا اسٹیشن پر ابتدائی علاج کے بعد ریلوے کے ڈاکٹروں اور عملے کی ایک ٹیم کو بچوں کے ساتھ ٹرین میں روانہ کیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ محکمہ صحت کی ٹیم پورے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ بچوں کی حالت فی الحال ابتدائی علاج کے بعد قابو میں بتائی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande