دربار صاحب میں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے حاضری دی
چنڈی گڑھ، 28 اگست (ہ س)۔ مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود شیوراج سنگھ چوہان رکشا بندھن کے موقع پر جمعہ کو پنجاب کے دورے پر امرتسر پہنچے۔ انہوں نے سچکھنڈ سری ہرمندر صاحب میں ماتھا ٹیک کر گرو گھر کا آشیرواد حاصل کیا۔ دربار صاحب میں حاضری دینے کے بعد
دربار صاحب میں مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے حاضری دی


چنڈی گڑھ، 28 اگست (ہ س)۔

مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود شیوراج سنگھ چوہان رکشا بندھن کے موقع پر جمعہ کو پنجاب کے دورے پر امرتسر پہنچے۔ انہوں نے سچکھنڈ سری ہرمندر صاحب میں ماتھا ٹیک کر گرو گھر کا آشیرواد حاصل کیا۔

دربار صاحب میں حاضری دینے کے بعد مرکزی وزیر نے کچھ وقت گرو گھر میں گزارا اور لنگر سیوا میں حصہ لیا۔ انہوں نے لنگر ہال میں برتن صاف کرکے سیوا کی۔ اس دوران عقیدت مندوں اور پارٹی کارکنوں میں خاصا جوش و خروش دیکھنے کو ملا۔ شیوراج سنگھ چوہان رکشا بندھن اور رکھڑ پُنیہ میلے کے موقع پر پنجاب کے دورے پر ہیں۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہاں آکر ایک نئی روشنی اور توانائی کا احساس ہوا ہے۔ گرو گھر میں سب برابر ہیں۔ آج انہیں یہاں آنے کا شرف حاصل ہوا ہے۔

مرکزی وزیر کے پروگرام میں کسانوں سے ملاقات اور ان کے ساتھ بات چیت کو خاص اہمیت دی گئی ہے۔ اس کے بعد مرکزی وزیر منعقد ہونے والی ’کسان چوپال‘ میں کسانوں سے بات چیت کریں گے۔ وہیں بابا بکا لا صاحب میں رکھڑ پُنیہ میلے سے متعلق پروگراموں میں بھی ان کی شرکت کا پروگرام ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande