بھارتی فضائیہ نے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے 47.5 ٹن امدادی سامان نیپال پہنچایا
نیپال میں آفت کے چند ہی گھنٹوں بعد بھارت نے این ڈی آر ایف کی مدد سے آپریشن شروع کیا نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ نیپال میں گلیشیئر کا بڑا حصہ ٹوٹنے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی فضائیہ راحت اور بچاو
بھارتی فضائیہ نے ٹرانسپورٹ طیاروں کے ذریعے 47.5 ٹن امدادی سامان نیپال پہنچایا


نیپال میں آفت کے چند ہی گھنٹوں بعد بھارت نے این ڈی آر ایف کی مدد سے آپریشن شروع کیا

نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔

نیپال میں گلیشیئر کا بڑا حصہ ٹوٹنے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب سے پیدا شدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھارتی فضائیہ راحت اور بچاو¿ کے کاموں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ آفت کے چند ہی گھنٹوں بعد فضائیہ نے سی-130 جے طیارے کے ذریعے 10 ٹن ضروری امدادی سامان نیپال پہنچایا، جس میں ادویات، عارضی پناہ گاہوں کا سامان، کمبل اور حفظانِ صحت کی کٹس شامل تھیں۔ دوسری کھیپ لے کر فضائیہ کے سی-17 گلوب ماسٹر طیارے نے 37.5 ٹن اضافی امدادی سامان، جس میں کھانے کے پیکٹ اور ضروری ادویات شامل تھیں، لے کر کاٹھمنڈو کے لیے پرواز کی۔ بھارت اب تک مجموعی طور پر 47.5 ٹن امدادی سامان نیپال بھیج چکا ہے۔

نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب کے باعث امدادی کاموں کے لیے فضائیہ نے اپنے ٹرانسپورٹ طیاروں کے بیڑے کو اسٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔ اس میں سی-17، سی-130 جے اور سی-295 طیارے شامل ہیں۔ ایک سی-130 جے ٹرانسپورٹ طیارہ آج دیر شام تک امدادی سامان لے کر نیپال کے لیے روانہ ہوگا۔ فضائیہ کے ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر بھی نیپالی عوام کی مدد کے لیے چوبیس گھنٹے پروازیں کر رہے ہیں۔ امدادی سامان لے کر نیپال جانے والے طیاروں کو فضائیہ کے ہنڈن اسٹیشن سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔

اسٹیشن کے اے او سی ایئر کموڈور آر دوبے نے کہا کہ ہم ایسی ہنگامی صورتحال کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔ اسی لیے ہم نے فوری طور پر ایک سی-130 جے ہرکیولس طیارہ تیار کیا۔ اس میں امدادی سامان، ادویات اور جنریٹر لوڈ کیے گئے۔ یہ کام سول حکام اور این ڈی آر ایف کی مدد سے مکمل کرکے آپریشن شروع کیا گیا۔ طیارے نے رات تقریباً 8:30 بجے پرواز کی اور دو گھنٹے کے اندر نیپال میں لینڈ کرکے تقریباً 10 ٹن سامان پہنچایا۔ اسی دوسری پرواز میں سی-17 کے ذریعے سیلاب سے تباہ نیپال کے لیے 37.5 ٹن انسانی امداد اور آفت سے متعلق امدادی سامان، ادویات اور کھانے کے پیکٹ پہنچائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فضائیہ اکثر بھارت کے اندر اور نیپال، میانمار اور سری لنکا جیسے پڑوسی ممالک میں امدادی آپریشن انجام دیتی ہے۔ حال ہی میں وینزویلا میں بھی ایک آپریشن کیا گیا تھا۔ فضائیہ دنیا میں کہیں بھی ضرورت پڑنے پر مدد کے لیے تیار ہے۔ اگر نیپال میں مزید مدد کی ضرورت پڑی تو ہم مکمل طور پر تیار ہیں۔ نیپال میں 2015 کے زلزلے کے دوران فضائیہ کے سی-130 طیارے امدادی ٹیم اور ڈاکٹروں کے ساتھ سب سے پہلے خراب رن وے پر اترے تھے۔ اس وقت فضائیہ نے 2,200 سے زیادہ پروازیں کی تھیں۔ نیپال میں 26 اگست کو اچانک آنے والے سیلاب کے چند ہی گھنٹوں کے اندر فضائیہ کو اسٹینڈ بائی پر رکھ دیا گیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande