رکشا بندھن کا تہوار دہلی کی بیٹیوں کو بی جے پی حکومت سے ملے دھوکے کی یاد دلا رہا ہے: سوربھ بھاردواج
نئی دہلی، 28 اگست(ہ س )۔ عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے سائیکل خریداری گھوٹالے کو لے کر رکشا بندھن کے موقع پر جمعہ کے روز ایک بار پھر بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار دہلی کی بیٹیو
رکشا بندھن کا تہوار دہلی کی بیٹیوں کو بی جے پی حکومت سے ملے دھوکے کی یاد دلا رہا ہے: سوربھ بھاردواج


نئی دہلی، 28 اگست(ہ س )۔

عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج نے سائیکل خریداری گھوٹالے کو لے کر رکشا بندھن کے موقع پر جمعہ کے روز ایک بار پھر بی جے پی کی ریکھا گپتا حکومت پر حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن کا تہوار دہلی کی بیٹیوں کو بی جے پی حکومت سے ملے دھوکے کی یاد دلا رہا ہے۔ چند روز قبل ہی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے تھرڈ کلاس سائیکل کو کلاس ون کی سائیکل بتا کر بچیوں کو تھمایا اور اسے ایک بڑا تحفہ قرار دیا تھا۔ لیکن بی جے پی حکومت کے اس دھوکے کا پردہ فاش ہونے کے بعد دہلی کی بیٹیاں حیران و ششدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن پر تحفہ دینے کی روایت ہے، دھوکا دینے کی نہیں۔ لیکن بی جے پی حکومت نے کروڑوں روپے کا گھوٹالہ کرکے ہزاروں بیٹیوں کے ساتھ دھوکا کیا ہے، جس کا عوام حساب مانگ رہے ہیں۔سوربھ بھاردواج نے رکشا بندھن کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ بی جے پی نے سائیکل گھوٹالہ کیا ہے۔ دہلی کی بیٹیوں کے ساتھ دھوکا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بی جے پی کی دہلی حکومت نے محکمہ تعلیم کے نام پر بڑا گھوٹالہ کیا ہے۔ جو سائیکل کھلے بازار میں 4000 روپے میں مل رہی ہے، اسی سائیکل کو ہماری کم عمر بچیوں کو دینے کے لیے 7000 روپے میں خریدا گیا۔ مجموعی طور پر 1,30,000 سائیکلوں کی تھوک خریداری میں معیار بھی تھرڈ کلاس کا رہا۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ نمبر ون ٹینڈر کے تحت تھرڈ کلاس سامان خریدا گیا اور بیٹیوں کو حکومت کی جانب سے تحفہ بتا کر دیا گیا۔ یہ کیسا انصاف ہے؟ رکشا بندھن پر بہنوں کو تحفہ دیا جاتا ہے، دھوکا نہیں۔ 4000 روپے کی سائیکل 7000 روپے میں خریدی گئی۔ بیٹیوں کے نام پر 39 کروڑ روپے کا گھوٹالہ کیا گیا۔ عوام حساب مانگ رہی ہے۔ سوربھ بھاردواج نے آپ کے ایک کارکن کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔ کارکن کا کہنا ہے کہ بی جے پی کی دہلی حکومت نے سائیکل گھوٹالہ کیا ہے، جس کے بارے میں آج لوگ سوشل میڈیا کے ذریعے جان رہے ہیں۔ جو سائیکل کھلے بازار میں 4000 روپے میں مل رہی ہے، اسی سائیکل کو دہلی حکومت نے کم عمر بچیوں کو دینے کے لیے 7000 روپے میں خریدا۔ بازار میں ایک سائیکل 4000 روپے میں مل جاتی ہے، جبکہ دہلی حکومت کے محکمہ تعلیم نے بچیوں کو دینے کے لیے تھوک میں 1 لاکھ 30 ہزار سائیکلیں خریدیں، اس کے باوجود فی سائیکل 7000 روپے کے حساب سے ادائیگی کی گئی۔ آپ کارکن نے کہا کہ آج رکشا بندھن کا دن ہے۔ رکشا بندھن پر بھائی اپنی بہنوں کو تحفہ دیتے ہیں، دھوکا نہیں دیتے۔ لیکن دہلی حکومت نے ہماری کم عمر بچیوں اور بہنوں کو دھوکا دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی حکومت میں کس طرح کھلی لوٹ مچی ہوئی ہے، یہ سب عوام کے سامنے ہے۔ اس بات کا جواب کون دے گا کہ 4000 روپے کی سائیکل تھوک میں 7000 روپے میں کیوں خریدی گئی؟ آپ کارکن نے کہا کہ یہ انتہائی شرم کی بات ہے۔ یہ بالکل ایسا ہی ہے جیسے حکومت نے نمبر ون سائیکل کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہو، لیکن اسی نمبر ون ٹینڈر کے نام پر بچیوں کو تھرڈ کلاس کی سائیکل تھما دی گئی ہو۔ بچیوں کے ساتھ کیے گئے اس دھوکے اور گھوٹالے کے لیے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی حکومت کو شرم آنی چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande