
نئی دہلی: 28اگست(ہ س )۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند سے جاری ایک اخباری بیان میں مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے امیرمولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے نیپال اورتبت سرحد پربدھ کی صبح آنے والے شدید اور تباہ کن سیلاب سے ہونے والی بڑے پیمانے پر جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مہلوکین کے ورثاءسے اظہار تعزیت ،متاثرین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندسے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات یاد دلاتی ہیں کہ انسان نے سائنس اور ٹیکنالوجی کی میدان میں چاہے کتنی ہی پیش رفت کیوں نہ کر لی ہو، قدرت کے فیصلوں اور اس کے نظام کے آگے انسانی وجود، اس کی تمام تر تدبیریں اور مادی وسائل بالکل بے بس اور لاچار ثابت ہوتے ہیں۔ یہ دردناک مناظر انسان کی عاجزی اور باری تعالی کی مطلق قدرت کا احساس دلاتے ہیں۔نیز اس بات سے خبردار کرتے ہیں کہ ترقی کے نام پرمظاہرِ قدرت سے چھیڑ چھاڑبڑی تباہیوں کا پیش خیمہ بن سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ پریس ریلیز میں اس موقع پر وطن عزیز کے مختلف علاقوں خصوصاً نیپال سے متصل بعض اضلاع میں سیلاب کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اورکہا گیا ہے کہ لوگوں کوانسانی و امکانی حدتک آفات سے بچنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais