نماز کے لیے متبادل اور عارضی جگہ دینے پر ہندو تنظیمیں بر افروختہ کیوں؟
نئی دہلی ،28اگست (ہ س )۔ شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ شریعت اسلامیہ اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کریں انہوں نے کہا پیغمبر اسلام
نماز کے لیے متبادل اور عارضی جگہ دینے پر ہندو تنظیمیں بر افروختہ کیوں؟


نئی دہلی ،28اگست (ہ س )۔

شاہی امام مسجد فتح پوری دہلی مفکر ملت مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد صاحب نے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ شریعت اسلامیہ اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کریں انہوں نے کہا پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم محسن انسانیت ہےں اور ان کا فرمان ہے کہ بہترین انسان وہ ہے جو دوسروں کو فائدہ پہنچائے۔ مذہب اسلام کی تعلیم یہی ہے کہ بغیر کسی بھید بھاو¿ کے سب کے ساتھ محبت اور حسن سلوک کا معاملہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا عید میلاد النبی ﷺ کے مبارک موقع پر صدر جمہوریہ ہند نے اہل وطن کو مبارکباد دی اور اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلاد النبی کا یہ تہوار پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات کو یاد کرنے کا موقع ہے آپ کی تعلیمات ہمیں پاکیزہ اخلاق اور اور فرض شناسی کے جذبے کو اپنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔

مفتی مکرم احمد نے کہا کمال مولیٰ مسجد میں مسلمانوں نے سینکڑوں سال نماز ادا کی اور دونوں فریقوں کو وہاں عبادت کا موقع ملتا تھا لیکن مدھےہ پردیش ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اس جگہ کو بھوج شالا مندر قرار دے دیا گیا اب اگر مسلمانوں کو نماز کے لیے سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق متبادل جگہ الاٹ کی گئی ہے تو اس پر دوسرا فریق بر افروختہ کیوں ہے؟ مفتی مکرم احمد نے اپیل کی کہ مسلمانوں کو نماز کے لیے جو جگہ قریب میں دے دی گئی ہے ا سے کسی دباو¿ کے تحت تبدیل نہ کیا جائے۔ مفتی مکرم احمد نے کھتولی علاقے کے گاو¿ں سکوتی ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین میں مدرسہ کے طالب علم کے ساتھ مار پیٹ اور زبردستی شراب پلانے کی کوشش پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ شر پسندوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی دوسرے کی ایسی ہمت نہ ہو اور ٹرینوں میں مسافروں کی حفاظت کا مکمل بندوبست کیا جائے۔ تبت اور نےپال مےں قےامت خےزسےلاب سے ہلاکتوں پرمفتی مکرم احمد نے شدید غم کا اظہار کےا اور متاثرین کے ساتھ ہمدردی جتائی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande