حیدرآباد میں میر عالم ٹینک کا ریونت ریڈی نے اچانک معائنہ کیا
حیدرآباد ،28 اگست (ہ س)۔ تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں میرعالم ٹینک کا اچانک معائنہ کیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اسکائی لفٹ پرسوارتعمیرکی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے جھیل کے اطرا
حیدرآباد میں میر عالم ٹینک کا ریونت ریڈی نے اچانک معائنہ کیا


حیدرآباد ،28 اگست (ہ س)۔

تلنگانہ کے وزیراعلی اے ریونت ریڈی نے حیدرآباد میں میرعالم ٹینک کا اچانک معائنہ کیا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ کو اسکائی لفٹ پرسوارتعمیرکی نگرانی کررہے ہیں۔ انہوں نے جھیل کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ تلنگانہ حکومت جھیل پرایک جھلکا پل تعمیر کررہی ہے۔ یہ تعمیر موسی ریورفرنٹ ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ کے زیراہتمام ہورہی ہے۔

معائنہ کے بعد،وزیراعلی نے زوردیا کہ ٹینک کواس طرح تیارکیاجانا چاہئے جو بہترین ڈیزائن کے ساتھ سیاحوں کوراغب کرے۔ عہدیداروں نےتصویری نمائش کے ذریعے جاری کاموں کی وضاحت کی جس کا اہتمام کیا گیا تھا۔ منصوبوں کا مکمل جائزہ لینے کے بعد وزیراعلی نے عہدیداروں کوہدایات دیں۔

انہوں نے زوردیا کہ کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ حکام سے کہا گیا کہ وہ سیوریج کے پانی کوٹینک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نہرکوچوڑاکیا جائے تاکہ ٹینک سے سیلابی پانی موسیٰ ندی میں آسانی سے جاسکے۔

پانی کے کھیلوں کوٹینک میں سیاحوں کے لیے ڈیزائن کیاجانا چاہیے،اورٹینک کے بیچ میں موجود جزیروں کو پرکشش طریقے سے تیارکیاجانا چاہیے۔ حیدرآباد کا دوسرا کیبل اسٹیل پل، جس کی لمبائی 2.65 کلومیٹرہے،میرعالم ٹینک تک پھیلے گی۔ اس کی چوڑائی 22.2 میٹرہوگی۔

پل کی تعمیرسے ٹریفک کی بھیڑمیں کمی آئے گی اورحیدرآباد میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔ میرعالم ٹینک کے قریب نیشنل ہائی وے 44 پل کا نقطہ آغازہے، جبکہ میرعالم پارک کے قریب چنتل میٹ روڈ اختتامی مقام ہوگا۔

اس کے علاوہ، پل کے باہرنکلنے اور داخلے کے ریمپ بالترتیب میرمحمود پہاڑی روڈ اورکنگزکالونی-شاستری پورم روڈ کے قریب ہیں۔ دریائے موسیٰ کے جنوب میں واقع میرعالم ٹینک کانام حیدرآباد ریاست کے سابق وزیراعظم میرعالم بہادرکے نام پررکھا گیاتھا۔ عثمان ساگراورحمایت ساگرکی تخلیق سے پہلے یہ حیدرآباد کے باشندوں کے لیے پینے کے پانی کے بنیادی ذریعہ کے طورپرکام کرتاتھا

۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande