مالدہ میں بچوں کی اموات پر این ایچ آر سی نے مغربی بنگال حکومت کو طلب کیا
نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے مغربی بنگال کے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں ہونے والے واقعے کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں اس مہینے کے پہلے تین ہفتوں کے دوران مبینہ طور پر تقریبا 60 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی ہ
اموات


نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے مغربی بنگال کے مالدہ میڈیکل کالج اور اسپتال میں ہونے والے واقعے کا از خود نوٹس لیا ہے جس میں اس مہینے کے پہلے تین ہفتوں کے دوران مبینہ طور پر تقریبا 60 نوزائیدہ بچوں کی موت ہو گئی ہے۔ کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں ایک ہی دن میں 10 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی ہے۔ 60 نوزائیدہ بچوں میں سے 44 کو ان کی صحت خراب ہونے کے بعد دیگر طبی سہولیات میں منتقل کر دیا گیاتھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande