
نئی دہلی، 28 اگست (ہ س)۔ قومی انسانی حقوق کمیشن (این ایچ آر سی) نے اتر پردیش کے بلیا ضلع کے ایک سرکاری اسکول میں کلاس 6 سے 8 کے طلبا کو دو سال سے مڈڈے میل نہ ملنے کا از خود نوٹس لیا ہے۔ کمیشن نے چیف سکریٹری کو نوٹس جاری کیا ہے اور دو ہفتوں میں تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔اس تناظر میں شائع ہونے والی اطلاعات کے مطابق طلباء نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو خط لکھ کر اسکول میں دوپہر کے کھانے کی عدم دستیابی کی شکایت کی، جس کے بعد تحقیقات سے پتہ چلا کہ 200 طلباء کو باقاعدگی سے کھانا پیش کیے جانے کا غلط ریکارڈ رکھا جا رہا ہے۔ تحقیقات میں بے ضابطگیوں اور تقریبا 14 لاکھ روپے کے مبینہ غبن کا انکشاف ہوا، جس میں باورچیوں کو کم ادائیگی اور پرنسپل اور دیگر عہدیداروں کے ذریعے پردھان منتری پوشن ابھیان فنڈز کا غلط استعمال شامل ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی