
۔کئی اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے کے ساتھ 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
رانچی، 28 اگست (ہ س)۔ جھارکھنڈ کے مختلف اضلاع میں 29 اگست سے یکم ستمبر تک موسلادھار بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات نے کئی اضلاع کے لیے ایلو الرٹ جاری کیا ہے، جس میں شدید بارش، آسمانی بجلی گرنے اور تیز ہواؤں کے خدشے کے پیش نظر ایلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس دوران ہوا کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو شمال مشرقی جھارکھنڈ کے دھنباد اور جنوب مشرقی اضلاع مشرقی سنگھ بھوم، مغربی سنگھ بھوم اور سرائیکیلا کھرساواں کے علاوہ شمال مشرقی جھارکھنڈ کے ڈمکا، دیوگھر، جامتارا اور گریڈیہ میں الگالگ مقامات پر شدید بارش ہوسکتی ہے۔
آئندہ 30 اگست کو ریاست کے مشرقی حصوں میں مختلف مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح 31 اگست کو شمال مشرقی اور ملحقہ وسطی اضلاع دھنباد، بوکارو، رام گڑھ، ہزاری باغ اور کوڈرما کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی اضلاع میں شدید بارش کا امکان ہے۔اس کے بعد یکم ستمبر کو ریاست کے جنوبی حصوں کے علاوہ شمال مغربی اور ملحقہ وسطی اضلاع لوہردگا، گملا، رانچی اور کھونٹی میں کچھ مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے شدید بارش کے ساتھ متاثرہ اضلاع میں آسمانی بجلی گرنے اور 30سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔ اس کے پیش نظر لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مشرقی سنگھ بھوم کے ڈومریا میں 74.2 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سیلسیس بہراگوڑا میں ریکارڈ کیا گیا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سیلسیس لاتہار میںریکارڈ کیا گیا۔جمعہ کو دارالحکومت رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صبح سے ہی مطلع ابر آلود ہے۔بعض مقامات پر ہلکی بوندا باندی بھی ہوئی۔
جمعہ کو رانچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 22.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25.4 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 34.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 31.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.6 ڈگری سیلسیس ، جبکہ چائباسا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.4 ڈگری سیلسیس اور کم از کم 24.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔
مسلسل بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے امکان کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے عوام سے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہندوستھا ن سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد