حیدرآباد میں 24 گھنٹے پینے کے پانی کی سپلائی متاثر
حیدرآباد ،28 اگست (ہ س)۔ حیدرآباد کے کئی علاقوں کے رہائشیوں کو29 اگست ہفتہ سے پینے کے پانی کی فراہمی میں 24 گھنٹے کی رکاوٹ کا سامنا کرناپڑے گا۔ ایک سرکاری ریلیزمیں، حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹرسپلائی اینڈ سیوریج بورڈ(ایچ ایم ڈبلیوایس اینڈ ایس بی) نے
حیدرآباد میں 24 گھنٹے پینے کے پانی کی سپلائی میں خلل


حیدرآباد ،28 اگست (ہ س)۔

حیدرآباد کے کئی علاقوں کے رہائشیوں کو29 اگست ہفتہ سے پینے کے پانی کی فراہمی میں 24 گھنٹے کی رکاوٹ کا سامنا کرناپڑے گا۔ ایک سرکاری ریلیزمیں، حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹرسپلائی اینڈ سیوریج بورڈ(ایچ ایم ڈبلیوایس اینڈ ایس بی) نے کہا کہ بنڈلہ گوڑہ ایکس روڈ پر پائپ لائن جنکشن کے کام کی وجہ سے یہ خلل واقع ہواہے۔ یہ 30 اگست کی صبح 10 بجے تک جاری رہے گا۔ ایچ ایم ڈبلیوایس اینڈ ایس بی نے کئی علاقوں کی نشاندہی کی ہے جو29 اگست کی صبح 10 بجے سے پینے کے پانی کی سپلائی میں خلل سے متاثر ہوں گے۔ ان میں شاستری پورم، بنڈلہ گوڑہ، شمس آباد، مدھوبن، درگا نگر،سلیمان نگر،پی ڈی پی، گولڈن ہائٹس، عطاپور،قسمت پور،9 نمبر، پرسنانگر،جوبلی ہلز،گچی باولی اورمادھاپورشامل ہیں۔

حیدرآباد میں پینے کے پانی کی فراہمی بحال اگست 30 اتوارصبح 10 بجے پینے کے پانی کی فراہمی دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔ تکلیف کوکم کرنے کےلیے،ان علاقوں کے رہائشیوں کومشورہ دیا گیا ہے کہ وہ پانی کوسمجھداری سے استعمال کریں۔ ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande