
ایوت محل میں بجلی بل کی وصولی کرنے والی ٹیم پر حملہ
ایوت محل، 27 اگست (ہ س)۔ زیر التوا بجلی بل کی وصولی کے لیے جانے والی مہاوترن کی ٹیم پر حملے کا واقعہ شہر کے قریب بھاری شیوار میں صبح تقریباً 10 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ اس معاملے میں یوتی محل کے پٹیل اسپتال کے قریب رہنے والے مکیش بالاجی گلہانے نے یوتی محل سٹی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھاری شیوار کے رہائشی 60 سالہ سبھاش بھاؤ راؤ سروڈے کے ذمے بجلی کے بل کی رقم واجب الادا تھی۔ منگل کی صبح مہاوترن کی ٹیم زیر التوا بجلی بل کی وصولی کے لیے ان کے گھر پہنچی۔ شکایت کے مطابق ٹیم نے سروڈے سے واجب الادا بجلی بل ادا کرنے کا مطالبہ کیا، تاہم انہوں نے بل ادا کرنے سے مبینہ طور پر ٹال مٹول کی۔
بقایاجات ادا نہ کیے جانے کے بعد مہاوترن کی ٹیم نے بجلی کا میٹر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ اسی دوران میٹر اتارنے کی وجہ سے سروڈے اور ٹیم میں شامل افسران اور ملازمین کے درمیان مبینہ طور پر تنازع ہوگیا۔ شکایت میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ سروڈے نے ملازمین کو مبینہ طور پر فحش گالیاں دیں اور ان کی پیٹھ پر مارپیٹ بھی کی۔ واقعے کے بعد مہاوترن کی ٹیم براہ راست یوتی محل سٹی پولیس اسٹیشن پہنچی۔ مکیش گلہانے کی جانب سے درج کرائی گئی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے سبھاش سروڈے کے خلاف سرکاری کام میں رکاوٹ پیدا کرنے سمیت مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔اس معاملے کی مزید تفتیش یوتی محل سٹی پولیس کی جانب سے تھانے دار نیلیش سرڈکر کی رہنمائی میں کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے