وزیر اعلیٰ نے دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے رکشا بندھن کی شام جمعرات کو وزیر اعلیٰ جن سیوا سدن میں دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے بچوں کے ساتھ محبت اور جوش و خروش سے رکشا بندھن کا تہوار منایا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے ہاتھ
وزیر اعلیٰ نے دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے بچوں کے ساتھ رکشا بندھن کا تہوار منایا


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے رکشا بندھن کی شام جمعرات کو وزیر اعلیٰ جن سیوا سدن میں دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے بچوں کے ساتھ محبت اور جوش و خروش سے رکشا بندھن کا تہوار منایا۔ اس موقع پر بچوں نے وزیر اعلیٰ کو اپنے ہاتھوں سے راکھی باندھی، مٹھائی کھلائی اور نظمیں و گیت پیش کیے۔

وزیر اعلیٰ نے بچوں کے ساتھ کھل کر بات چیت کی اور ان کے اسکول، پڑھائی اور خاندان سے متعلق باتیں پوچھیں۔ بچوں نے بھی پورے جوش و خروش کے ساتھ وزیر اعلیٰ سے گفتگو کی اور انہیں رکشا بندھن کی مبارک باد دی۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کو تحائف دے کر ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اس دوران کئی بچوں نے وزیر اعلیٰ کے لیے خصوصی طور پر نظمیں اور گیت تیار کیے تھے، جنہیں انہوں نے وزیر اعلیٰ کے سامنے پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کی پیشکشوں کی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ راکھی صرف ایک دھاگا نہیں، بلکہ ایک دوسرے کے تئیں محبت، اعتماد اور ذمہ داری کی علامت ہے۔

بچوں کے ساتھ بے تکلف گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ جھگڑتے ہیں۔ بچوں کے جواب پر وزیر اعلیٰ نے مسکراتے ہوئے انہیں رکشا بندھن کے دن ایک دوسرے سے جھگڑا نہ کرنے اور ہمیشہ محبت سے رہنے کا وعدہ بھی لیا۔ اس دوران پورا ماحول قہقہوں، اپنائیت اور بچوں کی معصومیت سے بھر گیا۔

اس دوران ایک بچی نے وزیر اعلیٰ سے متاثر ہو کر کہا کہ وہ بھی بڑی ہو کر ’آپ جیسی‘ بننا چاہتی ہے۔ بچی کی اس بات پر وزیر اعلیٰ نے اسے دعائیں دیتے ہوئے کہا کہ وہ خوب پڑھے اور اپنے خواب پورے کرے۔

اس موقع پر بچوں نے وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو اپنے ہاتھوں سے تیار کردہ راکھی بھی پیش کی۔ بچوں نے بتایا کہ انہوں نے یہ راکھی کافی محنت سے تیار کی ہے۔ بچوں کے ایک گروپ نے وزیر اعلیٰ کی ’صاف جمنا مہم‘ سے متاثر ہونے کی بات بھی کہی۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کی تخلیقی صلاحیت اور بیداری کی ستائش کرتے ہوئے انہیں دہلی کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔

رکشا بندھن کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے بچوں کو تحائف اور چاکلیٹس بھی دیں۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ وہ اپنی والدہ کے لیے بھی تحفہ لے کر جائیں اور اپنی جانب سے انہیں پیش کریں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بچوں کے درمیان تہواروں کی خوشی اور بھی خاص ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہلی کے مختلف علاقوں سے آئے ان بچوں نے جس محبت، اپنائیت اور جوش و خروش کے ساتھ رکشا بندھن منایا، وہ ان کے لیے انتہائی جذباتی اور یادگار لمحہ ہے۔ بچوں کی محبت اور دعائیں کسی تحفے سے کم نہیں ہیں۔ ان کی معصوم مسکراہٹ، جوش و خروش اور خواب دہلی کے مستقبل کی تصویر ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande