
نئی دہلی ،27اگست (ہ س )۔
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام دو روزہ قومی سمینار ’فراق گورکھ پوری: شخصیت اور ادبی میراث‘ کا افتتاح آج 28/اگست کو شام 5بجے ایوان غالب، ایوان غالب مارگ ماتا سندری لین نئی دہلی میں ہوگا۔ سمینار کا افتتاح انگریزی کے شہرت یافتہ ادیب و نقاد پروفیسر ہریش ترویدی کریں گے۔ اجلاس کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمن قدائی کریں گے۔ کلیدی خطبہ اردو کے ترقی پسند نقاد پروفیسر علی احمد فاطمی پیش کریں گے اور جناب وی۔ این۔ رائے سابق ڈی۔ جی۔ پی۔ اترپردیش بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔ ڈاکٹر ادریس احمد اظہار تشکر کریں گے۔ سمینار کے تکنیکی اجلاس 29/اگست کو صبح دس بجے سے شام پانچ بجے تک ہوں گے۔ جن مقالہ نگاروں کی آمد متوقع ہے ان کے نام اس طرح ہیں: پروفیسر صغیر افراہیم، ڈاکٹر خالد علوی، پروفیسر خالد اشرف، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر جانکی پرساد شرما، پروفیسر قمرالہدیٰ فریدی، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر ارشاد نیازی، پروفیسر ریشماں پروین، ڈاکٹر نور فاطمہ، ڈاکٹر عادل حیات، ڈاکٹر معید رشیدی، ڈاکٹر سرفراز جاوید، ڈاکٹر محمد آدم، ڈاکٹر سلمان فیصل، ڈاکٹر سفینہ، ڈاکٹر عالیہ، محترمہ سیمیں فلک، جناب امام الدین۔ صدور اجلاس: پروفیسر خالد محمود، پروفیسر عبدل بسم اللہ، پروفیسر شہپر رسول، پروفیسر جتیندر سری واستو۔ ناظم اجلاس: ڈاکٹر جاوید حسن، ڈاکٹر نوشاد منظر، ڈاکٹر ثاقب فریدی، جناب فیصل خان۔ اردو شعر و ادب سے دلچسپی رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد میں شرکت متوقع ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Md Owais Owais