اے ایم یو کے شعبہ انگریزی میں پروفیسر ایم ایم عدنان رضا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار
علی گڑھ, 27 اگست (ہ س)۔ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے اساتذہ، طلبہ اور دفتری عملے کے اراکین نے پروفیسر ایم ایم عدنان رضا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ گزشتہ 13 اگست 2026 کو مختصر علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔ پروفیسر
عدنان رضا


علی گڑھ, 27 اگست (ہ س)۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے اساتذہ، طلبہ اور دفتری عملے کے اراکین نے پروفیسر ایم ایم عدنان رضا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ گزشتہ 13 اگست 2026 کو مختصر علالت کے بعد ان کا انتقال ہوا۔

پروفیسر رضا 1945 میں اتر پردیش کے بدایوں میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے طالب علمی کے دور میں اپنے والد جناب حامد رضا کی تحریروں کا ایک مجموعہ ‘دی کلچرل رول آف انڈیا’ مرتب کرکے 1968 میں شائع کی تھی۔

پروفیسر رضا 1968-69 کے تعلیمی سیشن میں لیکچرر کی حیثیت سے شعبہ انگریزی سے وابستہ ہوئے اور بعد ازاں ریڈر اور پروفیسر کے عہدوں پر ترقی پائی۔ انہوں نے 17 دسمبر 2003 سے 17 دسمبر 2006 تک شعبہ انگریزی کے چیئرمین کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ اس دوران وہ اکیڈمک کونسل اور یونیورسٹی کورٹ کے رکن رہے اور ‘دی علی گڑھ جرنل آف انگلش اسٹڈیز’ کے مدیر کی ذمہ داری بھی سنبھالی۔

پروفیسر رضا شاعری کی تدریس ، خصوصاً ہاپکنس کی اسپرنگ رہائم پڑھانے میں مہارت رکھتے تھے اور براعظمی ڈرامے کی تدریس میں بھی ان کی گہری دلچسپی تھی۔ وہ زبان پر باریک بینی سے توجہ دینے کے لیے معروف تھے اور کئی نسلوں نے ان کی علمی رہنمائی سے استفادہ کیا۔

شعبہ انگریزی کی چیئرپرسن پروفیسر شاہینہ ترنم نے سوگوار کنبہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande