وزیر نڈا، بی جے پی صدر نتن نوین سمیت کئی رہنماؤں نے بال کرشنن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ وویکانند شِلا میموریل اور وویکانند سینٹر کے صدر اے بال کرشنن کے انتقال پر مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا، بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سمیت کئی وزرا نے تعزیت کا اظہار کیا۔ نڈا نے
وزیر نڈا، بی جے پی صدر نتن نوین سمیت کئی رہنماو¿ں نے بال کرشنن کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔

وویکانند شِلا میموریل اور وویکانند سینٹر کے صدر اے بال کرشنن کے انتقال پر مرکزی وزیر صحت و خاندانی بہبود جے پی نڈا، بی جے پی کے قومی صدر نتن نوین، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سمیت کئی وزرا نے تعزیت کا اظہار کیا۔

نڈا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بال کرشنن کے انتقال کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سوامی وویکانند کے عظیم افکار کو عوام تک پہنچانے کے لیے اپنی پوری زندگی وقف کر دی۔ خاص طور پر شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم، خدمت اور ہندوستانیت کے جذبے کو فروغ دینے میں ان کی خدمات قابلِ احترام ہیں۔ انہوں نے آنجہانی کی روح کی تسکین اور وویکانند مرکز کے خاندان اور ان کے مداحوں کو اس غم کو برداشت کرنے کی طاقت کیلئے دعا کی۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین نے کہا کہ ایک وقف زندگی گزارنے والے کارکن اور وویکانند مرکز کے آل انڈیا صدر کی حیثیت سے اے بال کرشنن نے اپنی زندگی سوامی وویکانند کے نظریات کو آگے بڑھانے اور ملک کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ تعلیم اور ملک کی تعمیر، بالخصوص شمال مشرقی ہندوستان میں ان کی بے مثال خدمات کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گی۔

دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے بال کرشنن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوامی وویکانند کے نظریات کو اپنی زندگی کا مقصد بنا کر ملک کی خدمت کے لیے وقف بال کرشنن کا انتقال انتہائی تکلیف دہ ہے۔ ریکھا گپتا نے کہا کہ انہوں نے پانچ دہائیوں سے زیادہ عرصے تک قومی خدمت، سماجی بیداری، تعلیم اور تنظیم سازی کے لیے اپنی زندگی وقف کیے رکھی۔ خاص طور پر شمال مشرقی ہندوستان میں ان کی خدمات کو ملک کی خدمت کی ایک قابلِ تقلید روایت کے طور پر ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

دہلی کے وزیر صحت پنکج کمار سنگھ نے کہا کہ سوامی وویکانند کے افکار کو عوام تک پہنچانے اور تعلیم، سماجی خدمت اور ملک کی تعمیر میں بال کرشنن کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

دہلی کے ماحولیات کے وزیر منجندر سنگھ سرسا نے بال کرشنن کو بے لوث کرم یوگی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شمال مشرقی ہندوستان میں تعلیم، خدمت اور ہندوستانیت کے جذبے کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande