ہندوستانی فٹ بال ٹیم بنگلور میں 26 ستمبر کو پاناما کے خلاف بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ ہندوستانی سینئر مردوں کی فٹ بال ٹیم 26 ستمبر کو بنگلورو کے سری کانتیروا اسٹیڈیم میں پاناما کے خلاف ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ یہ میچ فیفا مردوں کے بین الاقوامی میچ ونڈو کے دوران منعقد ہوگا۔ یہ میچ ہندوستانی ٹیم
Sports-Football-India-Panama-Friendly-Bengaluru


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔ ہندوستانی سینئر مردوں کی فٹ بال ٹیم 26 ستمبر کو بنگلورو کے سری کانتیروا اسٹیڈیم میں پاناما کے خلاف ایک بین الاقوامی دوستانہ میچ کھیلے گی۔ یہ میچ فیفا مردوں کے بین الاقوامی میچ ونڈو کے دوران منعقد ہوگا۔

یہ میچ ہندوستانی ٹیم کی طویل وقفے کے بعد بنگلورو واپسی کی نشاندہی کرے گا۔ ہندوستانی ٹیم کی اس سے قبل 2023سیف چیمپئن شپ میں شاندار مہم رہی تھی اور فائنل میں کویت کو شکست دے کر خطاب اپنے نام کیا تھا۔ سری کانتیروا اسٹیڈیم میں ہندوستانی ٹیم کو ہجوم کی زبردست حمایت ملی تھی۔

دنیا میں 44ویں نمبر پر موجود پانامہ ہندوستانی ٹیم کے لیے ایک مضبوط چیلنج پیش کرے گا۔ پانامہ نے 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں بھی شرکت کی تھی، جس سے اس میچ کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ ورلڈ کپ کھیلنے والی کسی بھی ٹیم کے خلاف یہ ہندوستان کا پہلا دوستانہ مقابلہ ہوگا۔ اس سے عین ایک ہفتہ بعد 3 اکتوبر کو ہندوستانی ٹیم کولکاتا میں پانچ بار کی عالمی چیمپئن برازیل کے خلاف میدان میں اترے گی ۔

بنگلورو میں ہندوستان کی پچھلی یادگار جیت 2001 میں فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 1-0 سے کامیابی تھی۔ اس وقت متحدہ عرب امارات ہندوستان سے 54 درجے بہتر تھی۔

آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے نائب صدر اور کرناٹک اسٹیٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر این اے حارث نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم کی بنگلورو میں واپسی فخر کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کا ہندوستانی فٹ بال کے ساتھ ایک خاص رشتہ ہے اور 2023سیف چیمپئن شپ کے دوران پرجوش ہجوم اس کا ثبوت تھا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاناما جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف بھیبنگلورو کے شائقین ہندوستانی ٹیم کی بھرپور حمایت کریں گے ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande