
کولمبو، 27 اگست (ہ س)۔ سری لنکا کے نوجوان بلے باز سونل دینوشا نے ہندوستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنا کر تاریخ رقم کر دی ۔ دنوشا بھارت کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے سری لنکا کے صرف تیسرے بلے باز بن گئے ہیں۔
دنوشا نے پانچویں دن چائے کے وقت 98 رن بنائے تھے اور تیسرے سیشن کی پہلی ہی گیند پر محمد سراج کی بال کو مڈ وکٹ کی جانب کھیل کر دو رن لئے اور اپنی سنچری مکمل کر لی۔ انہوں نے پہلی اننگز میں بھی 103 رن بنائے تھے۔
واضح ہو کہ یہ میچ ڈرا رہا۔ میچ میں ہندوستان نے اپنی پہلی اننگز 9وکٹ 503رن بناکر ڈکلیئر کی تھی۔ اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 290رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی اور اسے فالو آن کھیلنا پڑا۔ سری لنکا کی ٹیم نے دوسری اننگز میں 9وکٹ پر 429 رن بنا کر میچ ڈرا کر وا لیا۔اس میں سونل دنوشا کے ناٹ آوٹ 133 رن کی کافی اہم شراکت داری رہی۔
اس سنچری کے ساتھ، دنوشا دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریاں بنانے کے لیے سری لنکا کے بلے بازوں کے منتخب گروپ میں شامل ہو گئیں۔ وہ دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریاں بنانے والے دنیا کے نویں بلے باز بھی ہیں۔
بھارت کے خلاف دونوں اننگز میں سنچریاں
دنوشا بھارت کے خلاف ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے 12ویں بلے باز بھی بن گئے، یہ کارنامہ اس سے قبل سری لنکا کے لیے دلیپ مینڈس اور اراوند ڈی سلوا نے حاصل کیا تھا۔
دلیپ مینڈس – 105 اور 105، چنئی، 1982
اروند ڈی سلوا - 146 اور 120، کولمبو، 1997
سونل دینوشا - 103 اور 133*، کولمبو، 2026
دنوشا کی کارکردگی اس لیے بھی خاص ہے کیونکہ وہ جنوری 2015 سے ٹیم کے خلاف کسی ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے صرف دوسرے بلے باز ہیں۔ان سے پہلے انگلینڈ کے جونی بیرسٹو نے 2022 میں ایجبسٹن ٹیسٹ میں 106 اور 114 ناٹ آو¿ٹ رن بنائے تھے۔
دو میچوں کی سیریز میں تین سنچریاں بنانے والوں میں دنوشا بھی بلے بازوں کی ایلیٹ لسٹ میں شامل ہوگئے جنہوں نے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں تین سنچریاں اسکور کیں۔ ان سے پہلے اروند ڈی سلوا، جیک کیلس، ہاشم آملہ، کمار سنگاکارا، یونس خان، مارنس لیبوشین اور کین ولیمسن ہیں۔
سری لنکا کے آٹھویں بلے باز
دنوشا ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے آٹھویں سری لنکائی بلے باز بھی بن گئے۔ اروند ڈی سلوا اور کمار سنگاکارا دو دو بار یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔ دلیپ مینڈس، اسانکا گروسنہا، تلکرتنے دلشان، دھننے ڈی سلوا اور کامندو مینڈس بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد