آئی سی سی نے متحدہ عرب امارات کے بلے باز آصف خان پر 15 ماہ کی پابندی عائد کی
دبئی، 27 اگست (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات کے بلے باز آصف خان پر ممنوعہ چیز کے استعمال کے معاملے میں 15 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔ آصف نے پابندی قبول کر لی ہے۔ جانچ سے ان کے نمونے میں ممنوعہ مادے میسٹیرولون کی میٹابولا
Sports-Cricket-Asif-Anti-Doping-Ban-UAE


دبئی، 27 اگست (ہ س)۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے متحدہ عرب امارات کے بلے باز آصف خان پر ممنوعہ چیز کے استعمال کے معاملے میں 15 ماہ کی پابندی عائد کی ہے۔ آصف نے پابندی قبول کر لی ہے۔ جانچ سے ان کے نمونے میں ممنوعہ مادے میسٹیرولون کی میٹابولائٹ کا انکشاف ہوا۔

آصف پرعائد کی گئی پابندی کا اطلاق 8 ستمبر 2025 سے ہوگا۔ اسی دن ان کا ٹورنامنٹ سے باہر ڈوپنگ ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ ان پر پابندی 7 دسمبر 2026 تک رہے گی۔

آصف نے 2022 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد سے یو اے ای کے لیے 38 ون ڈے اور 56 ٹی 20 کھیلے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے آرٹیکل 2.1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا ہے۔

آصف نے عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ساتھ ہوئے کیس ریزولوشن ایگریمنٹ کے تحت مجوزہ سزا کو قبول کر لیا ہے،جس کے بعد باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں پڑی۔

8 ستمبر 2025 سے لے کر 29 دسمبر 2025 کو ان کی عارضی معطلی کے آغاز تک ان کے انفرادی نتائج کو بھی آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ کے تحت کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔ ان کے میڈلز، پوائنٹس، انعامی رقم اور دیگر ایوارڈز بھی واپس لے لیے جائیں گے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande