
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی خواتین سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا اے کے دورۂ ہند کے لیے انڈیا اے کی ٹی- 20، ایک روزہ اور ملٹی ڈے ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے۔ آسٹریلیا اے کے دورے پر تین ٹی- 20، تین ایک روزہ اور ایک ملٹی ڈے مقابلہ کھیلا جائے گا۔
تین میچوں کی ٹی- 20 سیریز نیو چنڈی گڑھ میں ہوگی، جبکہ تین ایک روزہ مقابلے موہالی کے پی سی اے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ دورے کا اختتام دھرم شالہ میں ہونے والے ملٹی ڈے مقابلے کے ساتھ ہوگا۔
-
ٹی 20 ٹیم: انوشکا شرما (کپتان)، سیالی ستگھرے (نائب کپتان)، ورندا دنیش، سجاتا ڈے، تیجل ہسبنیس، نکی پرساد، شپرا گری (وکٹ کیپر)، شویتا سہراوت، اوما چھیتری (وکٹ کیپر)، تنوجا کنور، منو منی، ویشنوی شرما، جنتی منی کلیتا، شبنم شکیل، سمرن دل بہادر۔
ایک روزہ ٹیم: یاستیکا بھاٹیہ (کپتان اور وکٹ کیپر)، انوشکا شرما (نائب کپتان)، ورندا دنیش، پریا پونیا، تنیشا سنگھ، تیجل ہسبنیس، نکی پرساد، اوما چھیتری (وکٹ کیپر)، منو منی، امن دیپ کور، ویشنوی شرما، سیالی ستگھرے، جنتی منی کلیتا، شبنم شکیل، اکشیتا بھگت۔
ملٹی ڈے ٹیم: یاستیکا بھاٹیہ (کپتان اور وکٹ کیپر)، انوشکا شرما (نائب کپتان)، شوبھا ستیش، پریا پونیا، تنیشا سنگھ، تیجل ہسبنیس، نکی پرساد، ممتا ماڈیوالا (وکٹ کیپر)، سشری دبیہ درشنی، شوچی اپادھیائے، ویشنوی شرما، سیالی ستگھرے، جنتی منی کلیتا، شبنم شکیل، اکشیتا بھگت۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن