ڈھائی دہائیاں مکمل کرنے والے صحافیوں کی پذیرائی، اعزاز پانے والوں میں ہندوستھان سماچار کے راجیو جوشی بھی شامل
بیکانیر، 27 اگست (ہ س)۔ شری پشکرنا پرنیاس اور انتظامی کمیٹی کی جانب سے منعقد کیے جا رہے پشکرنا مہوتسو کے سلسلے میں مہندی مانڈنا مقابلہ اور صحافی و ادیب اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈونگر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجندر پروہت، محکمہ اطلاعا
ڈھائی دہائیاں مکمل کرنے والے صحافیوں کی پذیرائی، اعزاز پانے والوں میں ہندوستھان سماچار کے راجیو جوشی بھی شامل


بیکانیر، 27 اگست (ہ س)۔

شری پشکرنا پرنیاس اور انتظامی کمیٹی کی جانب سے منعقد کیے جا رہے پشکرنا مہوتسو کے سلسلے میں مہندی مانڈنا مقابلہ اور صحافی و ادیب اعزاز تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈونگر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر راجندر پروہت، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وکاس ہرش، نقاد ڈاکٹر اجے جوشی، سی اے مہندر چورا اور انیل ویاس بطور مہمان موجود تھے۔

اس موقع پر تمام مہمانوں نے اس طرح کی تقریبات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کا آئینہ ہے، جبکہ ادیب تخلیق کار ہوتا ہے۔ دونوں کی تحریروں سے آنے والی تبدیلی اپنے آپ میں انقلابی ہوتی ہے۔ مہمانوں نے معاشرے میں ایسی شخصیات کو قابلِ تقلید قرار دیا۔ ساتھ ہی کہا کہ صحافت اور ادب کے شعبے میں معاشرے کی ان عظیم شخصیات نے ملک بھر میں نام روشن کیا ہے۔

مہندی مانڈنا مقابلے کی کنوینر راجکماری ویاس اور آرتی آچاریہ نے بتایا کہ مقابلے میں تقریباً 50 لڑکیوں نے مختلف جذبات اور خیالات کو مانڈنا کے ذریعے پیش کیا۔ اس موقع پر کوہ پیما ڈاکٹر سشما بسّا، کنچن راٹھی، وبھا بہانی سمیت ہمالیہ پریوار کی ارکان بھی بطور مہمان موجود تھیں۔ اسٹیج کی نظامت جیوتی پرکاش رنگا نے کی۔

تقریب کے دوران صحافت کے شعبے میں خوشال چند ویاس، مدھو آچاریہ، راجیو ہرش، موہن تھانوی، انوراگ ہرش، پرمود آچاریہ، نیرج جوشی، رمیش بسّا، ہندوستھان سماچار نیوز ایجنسی کے راجیو جوشی، رمیش بسّا، جتیندر ویاس، بھنوری دیوی ویاس، پریمل ہرش، جے نارائن بسّا، اوماشنکر آچاریہ، آنند آچاریہ اور اوشا جوشی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

وہیں ادیبوں کے طور پر کمل رنگا، اجے جوشی، ڈاکٹر نمامیشَنکر آچاریہ، ڈاکٹر بسنتی ہرش، ڈاکٹر کرشنا آچاریہ، سنجے پروہت، ڈاکٹر رینوکا ویاس، راجندر جوشی، برج رتن جوشی، ڈاکٹر ہری شنکر آچاریہ، منیش جوشی، اشوک رنگا، مہندر رنگا، ششانک شیکھر جوشی، ڈاکٹر سمیکشا ویاس، ناگیندر کِرادو، وِپلو ویاس، سدھا آچاریہ، جگَل پروہت، وشن متوالا، راجیش ویاس، ہری داس ہرش، اندرا ویاس، شرد کیولیا، یوگیش ویاس اور سنیل گجّانی کو اعزاز سے نوازا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande