سرکاری ملازمین کو ڈی اے معاملہ پر بی جے پی کا پنجاب حکومت پر حملہ، حکومت ملازمین کے ساتھ کھیلواڑ کررہی ہے
نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاونس (ڈی اے) کے معاملے پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت اور اروند کیجریوال پر شدید حملہ کیا۔ کیجریوال کو پنجاب کا سپر
حملہ


نئی دہلی، 27 اگست (ہ س)۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان پردیپ بھنڈاری نے پنجاب میں سرکاری ملازمین کے مہنگائی الاونس (ڈی اے) کے معاملے پر عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت اور اروند کیجریوال پر شدید حملہ کیا۔ کیجریوال کو پنجاب کا سپر سی ایم قرار دیتے ہوئے انہوں نے پوچھا کہ تین لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین کا زیر التواء ڈی اے کب جاری کیا جائے گا۔

جمعرات کو میڈیا سے بات کرتے ہوئے پردیپ بھنڈاری نے کہا کہ پنجاب میں تین لاکھ سے زیادہ سرکاری ملازمین مختلف مقامات پر دھرنا دے رہے ہیں، جن میں تقریبا 35 فیصد خواتین ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ عام آدمی پارٹی نے 18 فیصد ڈی اے کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کا ڈی اے 24 گھنٹے کے اندر جاری نہ کیا گیا تو یہ واضح ہو جائے گا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت ملازمین کے وقار اور حقوق کے ساتھ کھیلواڑ کررہی ہے۔

وزیر اعلی بھگونت مان اور اروند کیجریوال پر بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے بی جے پی ترجمان نے کہا کہ دہلی کی طرح پنجاب میں بھی لوگوں کے بجائے اقتدار میں موجود لوگوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ریاست کے ہر فرد پر تقریبا 1.23 لاکھ روپے کا قرض ہے اور اے اے پی حکومت پنجاب کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے۔

انہوں نے الزام لگایا کہ جس طرح اے اے پی نے دہلی کو لوٹا تھا، اسی طرح وہ پنجاب کو لوٹ رہے ہیں۔ پنجاب میں سرکاری تدریسی آسامیاں خالی ہیں، کالج اور یونیورسٹی کی 2424 آسامیاں خالی ہیں، اعلی تعلیم کی 2952 آسامیاں خالی ہیں اور سرکاری تدریسی تربیتی اداروں میں 40 فیصد سے زیادہ آسامیاں خالی ہیں۔ یہاں تک کہ جو ملازمین ہیں انہیں بھی اپنا ڈی اے نہیں مل رہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande