نیپال میں 288 ہندوستانی کارکنان اور سیاح سے رابطہ منقطع
نئی دہلی، 27 اگست(ہ س)۔ نیپال میں شدید سیلاب نے بہت سے ہندوستانیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پانچ بڑے گروپ ہیں جن سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ ان گروہوں میں کل 288 ہندوستانی ہیں۔ ان میں ملک کی مختلف ریاستوں سے گروپوں میں آنے والے سیاح
نیپال


نئی دہلی، 27 اگست(ہ س)۔ نیپال میں شدید سیلاب نے بہت سے ہندوستانیوں کو بھی متاثر کیا ہے۔ وزارت خارجہ کے مطابق پانچ بڑے گروپ ہیں جن سے رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔ ان گروہوں میں کل 288 ہندوستانی ہیں۔ ان میں ملک کی مختلف ریاستوں سے گروپوں میں آنے والے سیاح بھی شامل ہیں، جن میں ترشولی 1 پاور پروجیکٹ میں کام کرنے والے ہندوستانی بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ آج دوپہر ایک بجے تک 21 ہندوستانی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے آج اس سلسلے میں خصوصی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانیوں کے پانچ بڑے گروہ فی الحال ناقابل رسائی ہیں۔ ان میں ترشولی 1 پاور پروجیکٹ میں کام کرنے والے 73 ہندوستانی شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کاٹھمنڈو میں ہندوستانی سفارت خانہ ان لوگوں کے بارے میں مزید تفصیلات حاصل کرنے کے لیے پروجیکٹ کے سربراہ سے رابطے میں ہے۔ علاقے میں مواصلاتی لائنیں مکمل طور پر متاثر ہیں۔ ایسی صورتحال میں زمین پر موجود لوگوں سے رابطہ کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

اس کے علاوہ تمل ناڈو کے 'سمراٹ' اور 'فلائی ایورسٹ ٹریولز' (دو مختلف ٹریول ایجنٹوں) کے ذریعے کیلاش مانسروور یاترا کے لیے جانے والے تمل ناڈو کے 37 اور 49 شہریوں کے دو الگ الگ گروپ، مغربی بنگال کے 32 ہندوستانی جنہوں نے راسوا ضلع کے تیموری میں 'سمراٹ ٹریولز' کی مدد سے سفر کیا (جہاں حادثہ پیش آیا)، مختلف ریاستوں کے 61 ہندوستانی جنہوں نے 'ریچا ٹورز' کے ذریعے سفر کیا اور کیرالہ کے 33 ہندوستانی شہریوں کا ایک گروپ رابطے سے باہر ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نیپالی حکام کے ذریعے اپنے لوگوں تک پہنچنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہمارے پاس اس موضوع پر مزید اپ ڈیٹس ہوں گی اور ہم آپ کو جلد از جلد آگاہ کرنے کی کوشش کریں گے۔

اس کے علاوہ آج دوپہر ایک بجے تک 21 ہندوستانی شہریوں کو بچا لیا گیا ہے۔ 21 افراد کے اس گروپ کا تعلق تمل ناڈو سے ہے۔ کاٹھمنڈو میں ہمارے سفارت خانے اور سفیر نے اس گروپ کے لوگوں سے بات کی ہے اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے۔ وہ کاٹھمنڈو آ رہے ہیں اور جلد از جلد ان کی وطن واپسی کے انتظامات کیے جائیں گے۔

امدادی کارروائیوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ترجمان نے کہا، ہم نے دو طیاروں سے 47.5ٹن راحت اور بچاو¿ کا سامان ہوائی جہاز کے ذریعے پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کل نیپال کے وزیر اعظم سے بات کی تھی۔ ہندوستان نیپال کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے اور ہماری طرف سے ہر ممکن انسانی امداد فراہم کیاجارہا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande