
پونچھ سڑک حادثے میں چھ افراد جاں بحق
جموں، 26 اگست (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے سرنکوٹ علاقے میں بدھ کے روز ایک گاڑی سڑک سے پھسل کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں کم از کم چھ افراد کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق گاڑی پونچھ سے شین دھارا کی جانب جا رہی تھی کہ سرنکوٹ کے علاقے میں اچانک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو گئی اور سڑک کے کنارے واقع گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کم از کم چھ افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ پولیس اور دیگر متعلقہ ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائی شروع کر دی ہے۔ حادثے کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر