
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔
نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی اور جانی نقصان پر صدر دروپدی مرمو اور نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے بدھ کے روز گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس مشکل وقت میں نیپال کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کے لیے دعا کی ہے۔
صدر دروپدی مرمو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر نیپال کے صدر رام چندر پوڈیل اور نیپال کے عوام کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس مشکل وقت میں پوری مضبوطی کے ساتھ نیپال کے ساتھ کھڑا ہے۔ بھارت، نیپال حکومت کی راحت اور بچاو¿ کی کوششوں میں متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے ہر ممکن تعاون دینے کو تیار ہے۔
نائب صدر سی پی رادھاکرشنن نے بھی نیپال میں اچانک آنے والے سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہلاک شدگان کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے لاپتہ افراد کی بحفاظت اور جلد از جلد بازیابی کے لیے بھی دعا کی۔نائب صدر نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں بھارت کے عوام کی ہمدردیاں نیپال کے عوام کے ساتھ ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ