گیارہ ہزار کلومیٹر طویل 7 ہائی ڈینسٹی ریلوے لائنیں چار لین ہوں گی: وزیر ریلوے
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ انڈین ریلوے نے ملک کے سات ہائی ڈینسٹی (زیادہ مصروفیت والے) والے ریل راستوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کو تیز کر دیا ہے۔ تقریباً 11 ہزار کلومیٹر پر محیط یہ سات روٹ انڈین ریلوے کی کل ٹریفک کا تقریباً 41 فیصد سنبھالتے ہیں،
SEVEN-HIGH-DENSITY-RAIL-ROUTES


نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ انڈین ریلوے نے ملک کے سات ہائی ڈینسٹی (زیادہ مصروفیت والے) والے ریل راستوں کی صلاحیت کو بڑھانے کے لیے کام کو تیز کر دیا ہے۔ تقریباً 11 ہزار کلومیٹر پر محیط یہ سات روٹ انڈین ریلوے کی کل ٹریفک کا تقریباً 41 فیصد سنبھالتے ہیں، جب کہ یہ پورے ریل نیٹ ورک کے تقریباً 16 فیصد حصے میں آتے ہیں ۔ ان انتہائی مصروف راستوں پر اضافی ریل لائنیں تیار کرنے اور بڑھتے ہوئے مسافروں اور مال بردار ٹریفک کو ہموار طریقے سے سنبھالنے کے لیے انہیں چار لین میں تبدیل کرنے کا منصوبہ ہے۔

ریلوے کے وزیر اشونی ویشنو نے بدھ کے روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں ملک بھر میں سات ہائی ڈینسٹی والے ریلوے راستوں کو چار لین کرنے کے منصوبے کا خاکہ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈین ریلوے پورے ہائی ڈینسٹی نیٹ ورک کو چار لین کرنے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ اس کا مقصد مصروف راستوں پر صلاحیت کو بڑھانا، مزید ٹرینوں کو چلانا، بھیڑ کو کم کرنا اور مسافروں اور مال بردار نقل و حمل کو تیز کرنا ہے۔

ویشنو کے مطابق، ان سات زیادہ مصروف ریل راستوں میں دہلی-ہاوڑہ ، ہاوڑہ-چنئی، چنئی-ممبئی، ممبئی-دہلی، دہلی-چنئی، ممبئی-ہاوڑہ اور دہلی-گوہاٹی شامل ہیں۔ یہ راستے بڑے ریل مراکز جیسے دہلی، ممبئی، وڈودرا، ناگپور، ہاوڑہ، چنئی اور گوہاٹی کو جوڑتے ہیں۔ ان راستوں کے کچھ حصوں پر فور لائن سروسز پہلے سے موجود ہیں، جب کہ کچھ حصوں کے لیے توسیع کی منظوری دی گئی ہے اور کچھ منصوبوں کے لیے تفصیلی پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آر) تیار کی جا رہی ہیں یا ان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

وزیر ریلوے نے ریل ٹرانسپورٹ کے ماحولیاتی اور اقتصادی فوائد پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ریل روڈ ٹرانسپورٹ کے مقابلے میں تقریباً 90 فیصد زیادہ ماحول دوست ہے۔ ریل کے ذریعے مال کی نقل و حمل کی اوسط لاگت بھی سڑک کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہے۔ ریل کے ذریعے مال کی نقل و حمل کی لاگت تقریباً 1.6روپے فی ٹن فی کلومیٹر آتی ہے، جبکہ سڑک کی نقل و حمل کے لیے یہ تقریباً 3.6 روپے فی ٹن فی کلومیٹر ہے ۔

ویشنو نے کہا کہ ملک کی معیشت کی وسعت پذیری کے ساتھ لاجسٹکس کے اخراجات کو کم کرنا اور نقل و حمل کے نظام کو ماحول دوست بنانا ضروری ہے۔ لہٰذا، اہم ہائی ڈینسٹی کوریڈورز کی صلاحیت میں اضافہ ضروری ہے۔ ان راستوں کی توسیع سے ملک کے بڑے صنعتی، تجارتی اور میٹروپولیٹن علاقوں کے درمیان ریل رابطے کو تقویت ملے گی، جبکہ مسافروں اور مال بردار ٹریفک میں مستقبل کی ترقی کو بھی پورا کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande