وزیر اعظم مودی نے نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ سے بات کی ، سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا
۔ وزیر اعظم مودی نے نیپال کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی
وزیر اعظم مودی نے نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ سے  بات کی ، سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا


نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ سے فون پر بات کی اور نیپال میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں نیپال کے عوام کے ساتھ بھارت کی یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن انسانی اور راحتی امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعظم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے وزیر اعظم بالیندر شاہ سے بات کر کے نیپال میں سیلاب کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں بھارت کے عوام نیپال میں اپنے بھائی بہنوں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نیپال کو ہر ممکن انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بچاؤ اور راحتی کاموں کے لیے بھارتی ٹیمیں نیپال کے متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande