دہلی لکشمی یوجنا کا آغاز، اہل خواتین کو منظوری نامہ سونپا گیا، 2500 روپے یکم ستمبر سے ان کے کھاتوں میں جمع کیے جائیں گے
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ دہلی حکومت نے بدھ کو دہلی لکشمی یوجنا کا آغاز کیا۔ تالکوٹرہ اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی کے اراکین پارلیمنٹ، حکومتی و
LAUNCH-OF-DELHI-LAKSHMI-YOJNA


نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ دہلی حکومت نے بدھ کو دہلی لکشمی یوجنا کا آغاز کیا۔ تالکوٹرہ اسٹیڈیم میں منعقدہ ایک تقریب میں مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، دہلی کے اراکین پارلیمنٹ، حکومتی وزرا اور عوامی نمائندوں نے اس اسکیم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے، مالیاتی تحفظ فراہم کرنے اور خود انحصاری کے لیے وقف اس اہم پہل کے تحت، مقررہ اہلیت اور تصدیق کے عمل کے بعد 4,190 اہل مستفیدین کو منظوری کے خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت، یکم ستمبر سے ڈی بی ٹی کے ذریعے اہل خواتین کے بینک کھاتوں میں 2,500 روپے ماہانہ کی مالی امداد منتقل کی جائے گی۔ یہ رقم خواتین اپنی ضروریات اور کنبے کے چھوٹے بڑے اخراجات کے لئے اپنی خواہش کے مطابق استعمال کر سکیں گی۔

تقریب کے دوران، مہمانوں نے 65 منتخب مستفید خواتین کو علامتی طور پرمنظوری کے خطوط پیش کیے۔ یہ منظوری کے خطوط دہلی لکشمی یوجنا کے آغاز کے موقع پر خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے اور ان کی عزت اور خود انحصاری کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہیں۔ دہلی لکشمی یوجنا کا مقصد 21 سے 60 سال کی عمر کی سب سے بڑی کنبے کی اہل خواتین کو مالی امداد فراہم کر کے انہیں مالی تحفظ فراہم کرنا، خود انحصار اور بااختیار بنانا ہے۔ اسکیم کے تحت ہر اہل عورت کو 2,500 ماہانہ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے کا انتظام ہے۔

مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی گارنٹی کا مطلب کام مکمل ہونے کی گارنٹی ہے اور دہلی لکشمی یوجنا کا آغاز اس عزم کی تکمیل کا ثبوت ہے۔ وزیر اعظم کی رہنمائی میں مرکزی حکومت ملک کی ماو¿ں بہنوں کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ وہیں، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کی قیادت میں دہلی حکومت خواتین کو ضروری سہولیات اور معاشی مواقع فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ دہلی لکشمی یوجنا خواتین کو مالی طور پر بااختیار بنانے، ان کی عزت نفس کو بڑھانے اور انہیں خود انحصار بنانے کی سمت میں ایک اہم اقدام ہے۔ انہوں نے اس اہم عہد کو پورا کرنے پر وزیر اعلیٰ کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے دہلی کی تمام بہنوں اور بیٹیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ رکشا بندھن کے موقع پر شروع کی گئی یہ اسکیم دہلی کی خواتین کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔ انہوں نے گرو نانک دیو جی کے افکار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جس عورت نے عظیم بادشاہوں اور عظیم مردوں کو جنم دیا ہے، اسے کیسے برا کہاجا سکتا ہے۔ ملک کی تقریباً نصف آبادی خواتین پر مشتمل ہے اور وکست دہلی اور وکست بھارت کی تعمیر میں خواتین کا برابر کا کردار ہوگا۔ وزیر اعظم مودی نے ملک کی طاقت کے مختلف دھارے کا تصور دیا ہے، جن میں مینوفیکچرنگ، زراعت، فوڈ پروسیسنگ، ٹیکنالوجی، اختراع، نقل و حرکت، دفاع، ماحول دوست اور نیلگوں معیشت اور سافت پاور شامل ہیں۔ خواتین کی طاقت ان تمام شعبوں میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ملک طاقت کی تعمیر خواتین کی طاقت سے ہی ممکن ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہندوستانی خاندانی نظام میں خواتین کو ”گریہ لکشمی“ سمجھا جاتا ہے۔ دہلی لکشمی اسکیم، اس جذبے کو مدنظر رکھتے ہوئے، خواتین کے احترام، بااختیار بنانے اور مالی آزادی کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اسکیم میں ڈیجیٹل ٹرانسفر سسٹم کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مستفید ہونے والی خواتین کو مدد فراہم کرنے میں شفافیت اور تاثیر کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیر اعلیٰ ریکھا گپنا نے کہا کہ حکومت نے دہلی کی خواتین کو ماہانہ 2500 روپئے کی مالی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا اور آج اس عہد کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے لیے رجسٹریشن یکم اگست سے شروع ہوئی تھی اور اب تک 9.22 لاکھ سے زیادہ خواتین رجسٹر کی جا چکی ہیں۔ یہ اسکیم صرف مالی امداد فراہم کرنے تک ہی محدود نہیں ہے، بلکہ دہلی کی خواتین کو معاشی تحفظ، خود اعتمادی اور اپنے فیصلے خود کرنے کی طاقت فراہم کرنے کا ذریعہ ہے۔ حکومت اس بات کو یقینی بنا رہی ہے کہ اہل خواتین کو ان کے فوائد شفاف اور منظم طریقے سے ملیں۔

وزیر اعلیٰ نے وضاحت کی کہ اسکیم کے تحت 2,500 روپے کی ماہانہ امداد خواتین کو ان کے موجودہ اخراجات اور مستقبل کی بچت دونوں کو پورا کرنے کے لیے فراہم کی جائے گی۔1,000 روپے ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے خرچ کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے، جبکہ 1,500ایف ڈی /آر ڈی میں جمع کرائے جائیں گے تاکہ خواتین کے لیے مستقبل کی بچت بھی کی جا سکے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خواتین کو خاندان اور سماج میں دیوی لکشمی کی طرح خوشحالی اور طاقت کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ خواتین نہ صرف اپنے خاندان کو سنبھالتی ہیں بلکہ پورے معاشرے کو مضبوط کرتی ہیں۔ اس لیے اس اسکیم کو دہلی لکشمی یوجنا کا نام دیا گیا ہے تاکہ دہلی کی ہر بہن کی معاشی طاقت اور خود اعتمادی کو بڑھایا جا سکے۔ وزیر اعظم مودی کا واضح پیغام ہے کہ اگر ملک کو ترقی کرنی ہے تو خواتین کو ترقی دینا ہوگی۔ جب خواتین معاشی اور سماجی طور پر مضبوط ہوں گی تب ہی خاندان، معاشرہ اور ملک تیزی سے ترقی کریں گے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ خواتین اور بیٹیاں ان کی حکومت کی اسکیموں کا مرکز ہیں۔ دہلی حکومت نے خواتین کی زندگی کے مختلف مراحل اور ان کی متنوع ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی اقدامات شروع کیے ہیں۔ انہوں نے دہلی حکومت کے دیگر اقدامات جیسے دہلی لکھپتی بٹیا یوجنا، ودیا واہنی یوجنا، پالنا یوجنا، پنک کارڈ، انّ مول یوجنا اور اہل خواتین کے لیے مفت ایل پی جی سلنڈر کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان اسکیموں کا مقصد خواتین کی زندگیوں کو آسان بنانا، خاندانی اخراجات کا بوجھ کم کرنا اور انہیں زیادہ محفوظ اور خود انحصار بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وزیر اعظم کی قیادت میں مرکزی حکومت بھی خواتین کو معاشی اور سماجی طور پر بااختیار بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے۔ انہوں نے پردھان منتری اجولا یوجنا، پردھان منتری مدرا یوجنا، سوکنیا سمردھی یوجنا، لکھ پتی دیدی، ڈرون دیدی، اور پردھان منتری آواس یوجنا جیسی اسکیموں کا ذکر کیا۔

وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی لکشمی اسکیم کو شروع کرنے سے پہلے انہوں نے تمل ناڈو کے ویلور میں مشہور لکشمی مندر کا دورہ کیا اور دہلی کی خواتین کے لئے دعا کی۔ انہوں نے دیوی لکشمی سے پرارتھنا کی کہ یہ اسکیم کبھی نہیں رکے گی اور یہ امداد ہر ماہ دہلی میں اہل خواتین تک پہنچتی رہے گی، تاکہ وہ ترقی کرتی رہیں اور اپنی زندگی کو بہتر بنا سکیں۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ساون، تیج اور رکشا بندھن کے اس خاص موقع پر دہلی لکشمی یوجنا کا آغاز دہلی کی بہنوں کے لیے ایک خاص تحفہ ہے۔ اسے دہلی کی بہنوں کے لیے وزیر اعظم کا تیج کا سندھارا اور راکھی کا تحفہ قرار دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اس امداد سے خواتین کو اپنی ضروریات اور خوابوں کے لیے اس کا استعمال کرنے کا موقع ملے گا۔

اس تقریب میں دہلی کے ممبران پارلیمنٹ رامویر سنگھ بیدھوری، منوج تیواری، یوگیندر چندولیا، کمل جیت سہراوت،بابنسوری سوراج، پروین کھنڈیلوال، دہلی حکومت کے وزرا پرویش صاحب سنگھ، آشیش سود، منجندر سنگھ سرسا، کپل مشرا، دہلی کے میئر پرویش واہی، کئی ایم ایل اے اور کونسلر موجود تھے۔ دہلی کے چیف سکریٹری راجیو ورما، خواتین اور بچوں کی ترقی کے محکمے کی سکریٹری رشمی سنگھ، ایڈیشنل چیف سکریٹری وپل پاٹھک، اور دیگر سینئر افسران نے بھی اپنی موجودگی درج کروائی۔

ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande