لداخ میں 22 ہزار فٹ کی بلندی سے دیسی ملٹری کومبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا تجربہ
نیومہ-مُدھ ڈراپ زون میں 13,700 فٹ کی بلندی پر تین ٹیسٹ جمپرز نے بحفاظت لینڈنگ کی نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ ڈی آر ڈی او نے لداخ میں دنیا کے سب سے زیادہ بلندی والے ڈراپ زونز میں سے ایک پر اپنے ملٹری کومبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ آزمائ
لداخ میں 22 ہزار فٹ کی بلندی سے دیسی ملٹری کومبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا تجربہ


نیومہ-مُدھ ڈراپ زون میں 13,700 فٹ کی بلندی پر تین ٹیسٹ جمپرز نے بحفاظت لینڈنگ کی

نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔

ڈی آر ڈی او نے لداخ میں دنیا کے سب سے زیادہ بلندی والے ڈراپ زونز میں سے ایک پر اپنے ملٹری کومبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا۔ یہ آزمائش جنوب مشرقی لداخ کے نیومہ-مُدھ ڈراپ زون میں کی گئی، جہاں درجہ حرارت منفی 15 ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیا تھا۔ تین ٹیسٹ جمپرز نے 22 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگائی اور 13,700 فٹ کی بلندی پر بحفاظت لینڈنگ کی۔ اس دیسی نظام کے ذریعے ہندوستانی مسلح افواج کو 25 ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی پر تعینات کرنے کی صلاحیت حاصل ہوگی، جس سے غیر ملکی انحصار کم ہوگا۔

وزارتِ دفاع کے مطابق دیسی ملٹری کومبیٹ پیراشوٹ سسٹم (ایم سی پی ایس) ایک جدید ترین پیراشوٹ نظام ہے، جسے دفاعی تحقیق و ترقی کی تنظیم (ڈی آر ڈی او) کی آگرہ واقع ایئر ڈلیوری ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ (اے ڈی آر ڈی ای) اور بنگلورو واقع بی ای ایم ایل نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے۔ یہ ہندوستانی مسلح افواج کے استعمال میں آنے والا واحد ایسا پیراشوٹ نظام ہے جو 25 ہزار فٹ سے زیادہ کی بلندی سے آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسے 32 ہزار فٹ تک کی بلندی سے کامیابی کے ساتھ آزمایا جا چکا ہے۔

اب ملک نے جنوب مشرقی لداخ میں ملٹری کومبیٹ پیراشوٹ سسٹم کا تجربہ کرکے انتہائی بلندی والے علاقوں میں فوجی کارروائیوں کے لیے دیسی ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایک اور اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ اس تجربے کو اے ڈی آر ڈی ای کے ٹیسٹ جمپرز ونگ کمانڈر راہل جھا، چیف ٹیسٹ جمپر آر جے سنگھ اور ایم ڈبلیو او وویک تیواری نے انجام دیا۔ تمام جمپرز نے ایم سی پی ایس کے ساتھ اس کے مختلف ذیلی نظاموں کا بھی استعمال کیا۔

چیلنجنگ نیومہ-مُدھ ڈراپ زون میں منفی 15 ڈگری سیلسیس درجہ حرارت اور 22 ہزار فٹ کی بلندی سے اس کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ اس کے بعد ٹیسٹ جمپرز نے مقررہ طریقہ¿ کار کے مطابق پیراشوٹ کو کنٹرول کرتے ہوئے نیچے کی جانب سفر کیا اور تقریباً 13,700 فٹ کی بلندی پر محفوظ لینڈنگ کی۔

ڈی آر ڈی او کے مطابق اتنی زیادہ بلندی اور انتہائی کم درجہ حرارت کے باوجود ملٹری کومبیٹ پیراشوٹ اور اس سے وابستہ دیسی نظام نے توقعات کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ یہ نظام ہندوستان کے دیسی سیٹلائٹ نیویگیشن سسٹم سے لیس ہے، جو بیرونی مداخلت یا جیمنگ سے محفوظ اور درست نیویگیشن کو یقینی بناتا ہے۔ اس میں اترنے کی سست رفتار، بہترین اسٹیئرنگ کنٹرول اور خصوصی آکسیجن سسٹم و پیرا کمپیوٹر جیسے دیسی ذیلی نظام شامل ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande