
نئی دہلی، 26 اگست (ہ س)۔ اونم کے موقع پر صدر جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان اور کئی وزرائے اعلیٰ نے ملک کے باشندوں، خاص طور پر کیرالہ کے لوگوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنے ایکس پیغام میںکہا کہ اونم کیرالہ کے مالامال ثقافتی ورثے اور صدیوں پرانی روایات کی عکاسی کرنے والا پیارا تہوار ہے۔ انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ یہ تہوار ہر گھر میں خوشی، اچھی صحت اور خوشحالی لائے اور معاشرے میں ہم آہنگی، اتحاد اور امید کے جذبے کو تقویت بخشے۔
نائب صدر جمہوریہ سی پی رادھا کرشنن نے سب کو اونم کی مبارکباد دیتے ہوئے تہوار کے خوشی، امن اور خوشحالی کا پیغام لانے کی دعا کی ۔
لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ اونم کا رنگ اورجشن ہر خاندان میں امن، خوشحالی اور نئی شروعات لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ مبارک تہوار اتحاد کے بندھنوں کو مضبوط کرتا ہے اور زندگیوں کو خوشیوں اور مسرتوں سے بھر دیتا ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی امت شاہ نے کیرالہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے خواہش کی کہ اونم کا یہ پرمسرت موقع ہر ایک کی زندگی میں امن، خوشحالی اور خوشی لائے۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اونم کو کیرالہ کے شاندار ثقافتی ورثے اور روایات کا جشن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تہوار لوگوں کو خوشی اور مسرت کے ساتھ جوڑتا ہے اور اتحاد، ہم آہنگی اور یکجہتی کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ اونم کو فصل کی کٹائی کا تہوار قرار دیتے ہوئے، انہوں نے ہر ایک کے لیے خوشی، امن اور خوشحالی کی خواہش کی۔
اسی طرح لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا کہ اونم کا تہوار ہر ایک کے لیے خوشی، نئی شروعات اور خوشحالی لائے۔مرکزی وزیر زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے ملک کے کسانوں کو اونم کی مبارکباد دیتے ہوئے بھرپور فصل کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اونم کا جذبہ کو لوگوں کی زندگیوں میں امید، خوشی اور ہم آہنگی بھر دے۔
مرکزی وزیر ارجن رام میگھوال نے بھی کسان بھائیوں اور بہنوں اور ہم وطنوں کو اونم کی مبارکباد دی اور بھگوان شری ہری وشنو اور راجہ مہابلی کی کرپا سب پر قائم رہنے کی دعا کی۔
شمال مشرقی خطہ کے مواصلات اور ترقی کے وزیر جیوتی رادتیہ ایم سندھیا نے اونم کو ہریالی اور خوشحالی کی علامت قرار دیا اور تمام ہم وطنوں کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس موقع پر سب کو خوشی، امن، خوشحالی اور فلاح و بہبود اور ہم وطنوں کے درمیان اتحاد اور بھائی چارے کو مضبوط کرنے کی خواہش کی۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مالامال ہندوستانی ثقافت ، لوک روایات اور سماجی ہم آہنگی کے عظیم تہوار اونم کی ریاست کے لوگوں اور انّ داتا کسانوں کو اونم کے موقع پر اپنی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے دعا کی کہ یہ مبارک تہوار ہر ایک کے لیے خوشیاں، خوشحالی، اچھی صحت اور تندرستی لائے اور ملک کے اتحاد اور ثقافتی فخر کو مزید تقویت بخشے۔
دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے اونم کے موقع پر دہلی اور ملک کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشحالی اور اتحاد کا یہ تہوار ہر گھر میں امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد