کشتواڑ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا
کشتواڑ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا جموں، 25 اگست (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری کارروائی کے تحت کشتواڑ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو پریوینشن آف الیسٹ ٹریفک اِن نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز ایکٹ کے تحت حراست م
Drug


کشتواڑ پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا

جموں، 25 اگست (ہ س)۔ منشیات کے خلاف جاری کارروائی کے تحت کشتواڑ پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو پریوینشن آف الیسٹ ٹریفک اِن نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکوٹروپک سبسٹینسز ایکٹ کے تحت حراست میں لے کر ضلع جیل بھدرواہ منتقل کر دیا۔ ایس ایس پی کشتواڑ نریش سنگھ کے مطابق حراست میں لیے گئے شخص کی شناخت حارث حسین ولد رفعت حسین ساکن کوتوال محلہ کشتواڑ کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حارث حسین کشتواڑ قصبے میں نوجوانوں تک منشیات پہنچانے میں ملوث تھا اور اس کی منشیات فروشی سے متعلق سرگرمیاں مسلسل تحقیقات کے دوران سامنے آئیں۔ پولیس نے بتایا کہ منشیات کی سرگرمیوں پر قابو پانے اور نوجوانوں کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے اس کے خلاف پِٹ این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت احتیاطی حراست کا حکم جاری کیا گیا۔ حکم موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن کشتواڑ کی ٹیم نے ایڈیشنل ایس پی کشتواڑ اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرکے ضلع جیل بھدرواہ منتقل کردیا۔

ایس ایس پی کشتواڑ نے کہا کہ ضلع پولیس منشیات کی اسمگلنگ اور استعمال کے خلاف قطعی برداشت نہ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں اور حساس علاقوں میں بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ منشیات کی اسمگلنگ، فروخت یا استعمال سے متعلق اطلاع کے لیے پولیس سے رابطہ کریں۔ پولیس کے مطابق اطلاع دینے والوں کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

--------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande