امرتسر پولیس نے دو اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کیا، 10 جدید پستول برآمد
امرتسر، 23 اگست (ہ س):۔ کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) امرتسر نے دو افراد کو 10 جدید پستول، میگزین اور 10 زندہ کارتوسوں سمیت گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔ پنجاب کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) گورو یاد
امرتسر پولیس نے دو اسلحہ اسمگلروں کو گرفتار کیا، 10 جدید پستول برآمد


امرتسر، 23 اگست (ہ س):۔

کاو¿نٹر انٹیلی جنس (سی آئی) امرتسر نے دو افراد کو 10 جدید پستول، میگزین اور 10 زندہ کارتوسوں سمیت گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ اسمگل کرنے والے نیٹ ورک کا پردہ فاش کیا ہے۔

پنجاب کے پولیس ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی پی) گورو یادو نے اتوار کو بتایا کہ گرفتار افراد کی شناخت گورپریت سنگھ ولد اقبال سنگھ اور گورپریت سنگھ ولد گلزار سنگھ، دونوں ساکن گاو¿ں ہویلیاں، ترن تارن، کے طور پر ہوئی ہے۔ برآمد کیے گئے ہتھیاروں میں 9 عدد 9 ایم ایم پستول اور ایک .30 بور پستول شامل ہے۔ پولیس ٹیموں نے ان کی سرمئی رنگ کی موٹر سائیکل بھی ضبط کرلی ہے، جسے اسلحے کی کھیپ منتقل کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande