’گجراتی زبان کے عالمی دن کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے عوام کو مبارکباد دی
نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔گجراتی زبان کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے تمام گجراتی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔ امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ نرسِہ مہتا
’گجراتی زبان کے عالمی دن کے موقع پر وزیر داخلہ امت شاہ نے گجرات کے عوام کو مبارکباد دی


نئی دہلی، 24 اگست (ہ س)۔گجراتی زبان کے عالمی دن کے موقع پر مرکزی وزیر داخلہ و تعاون امت شاہ نے تمام گجراتی بہنوں اور بھائیوں کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری ایک پوسٹ میں کہا کہ نرسِہ مہتا کے بھجنوں سے لے کر کوی نرمَد کی پُرجوش شاعری تک، گجراتی زبان نے ہندوستان کو ایک قیمتی ادبی اور ثقافتی ورثہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عقیدت، علم اور عوامی زندگی کی مٹھاس کے امتزاج سے بنی یہ زبان آج دنیا کے ہر کونے میں آباد گجراتی برادری کو ان کی جڑوں سے جوڑے رکھتی ہے۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ اس موقع پر ہمیں نہ صرف اپنی مادری زبان بلکہ تمام ہندوستانی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کا عہد کرنا چاہیے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande