راہل گاندھی نے ملک کی وراثت کی توہین کی: یوگی آدتیہ ناتھ
رائے بریلی، 24 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو رائے بریلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ملک کی وراثت کی توہین کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو غلط سمت میں لے جا رہے ہیں۔ وہ را
راہل گاندھی نے ملک کی وراثت کی توہین کی: یوگی آدتیہ ناتھ


رائے بریلی، 24 اگست (ہ س)۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پیر کو رائے بریلی میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ وہ ملک کی وراثت کی توہین کر رہے ہیں اور نوجوانوں کو غلط سمت میں لے جا رہے ہیں۔ وہ رانا بینی مادھو بخش سنگھ کی 222ویں یوم پیدائش کے موقع پر منعقدہ ’بھاؤ سمرپن‘ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ملک کو اب راہل گاندھی سے کوئی خاص توقع نہیں ہے، لیکن اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے ان کی کچھ ذمہ داریاں ضرور ہیں۔ اس کے باوجود وہ اترپردیش سے باہر ریاست کی اور ملک سے باہر ملک کی توہین کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اپنی تاریخی اور ثقافتی وراثت کی توہین کرنے کا حق نہیں ہے۔

وزیر اعلیٰ نے راہل گاندھی کو ’شَت پَتھ برہمن‘ اور ’مَتسیہ پران‘ جیسے قدیم متون کا مطالعہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اس سے انہیں معلوم ہوگا کہ ہندوستانی مذہبی اور ثقافتی روایات اور وراثت میں کیا کچھ موجود ہے۔

یوگی نے کہا کہ رائے بریلی میں ماضی میں صرف ایک خاندان کے نام پر اداروں کے نام رکھے گئے اور شہیدوں کو فراموش کر دیا گیا۔ اب ریاستی حکومت اپنے شہیدوں اور قومی ہیروز کو یاد کر رہی ہے۔انہوں نے ایودھیا میں کانگریس کے ریاستی صدر کی جانب سے دی گئی دعوت پر بھی طنز کرتے ہوئے اسے ’سناتن‘ کی توہین قرار دیا۔ یوگی نے کہا کہ ہمیں اپنی وراثت کو پہچاننے اور اس پر فخر کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ نئی نسل ملک کی عظیم روایات اور تاریخ سے واقف ہوسکے۔

اس سے قبل وزیر اعلیٰ نے تقریباً 25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے رانا بینی مادھو بخش سنگھ آڈیٹوریم کا افتتاح کیا اور شہیدوں کے اہل خانہ کو اعزاز سے نوازا۔

انہوں نے محکمہ ڈاک کی جانب سے رانا بینی مادھو بخش سنگھ پر جاری خصوصی کور بھی جاری کیا۔ اس کے علاوہ رانا بینی مادھو سنگھ میموریل کمیٹی کی جانب سے تیار کردہ ’اودھ کیسری‘ نامی اشاعت کا بھی اجرا کیا گیا۔اس موقع پر اترپردیش کے سیاحت و ثقافت کے وزیر جے ویر سنگھ، وزیر راکیش سچان، منوج پانڈے، وزیر مملکت آزادانہ چارج دنیش پرتاپ سنگھ، رکن اسمبلی ادیتی سنگھ، اشوک کوری، ایم ایل سی امیش دویدی، اونییش سنگھ سمیت بی جے پی کے کئی عہدیداران اور رہنما موجود تھے۔

بعد ازاں فیروز گاندھی ڈگری کالج کے میدان میں منعقدہ جلسہ عام میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے رائے بریلی کے لیے 879 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 346 ترقیاتی اسکیموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھا۔ان میں 624 کروڑ روپے کی 185 اسکیموں کا افتتاح اور 277 کروڑ روپے کی 162 نئی اسکیموں کا سنگ بنیاد شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے سپیرا برادری سمیت بے گھر 60 سے زائد خاندانوں کو رہائشی پٹوں کے الاٹمنٹ لیٹر بھی حوالے کیے۔ اس کے علاوہ مختلف سرکاری اسکیموں کے مستحقین کے کھاتوں میں 19 کروڑ روپے سے زائد کی رقم منتقل کی گئی۔ انہوں نے مختلف اسکیموں کے مستحقین میں آیوشمان کارڈ، لیپ ٹاپ، منظوری نامے اور مکانات کی چابیاں بھی تقسیم کیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande