تھنڈر الیون نے چیلنجرز کو 4 وکٹوں سے اور نیکسٹ جین واریئر نے رائیڈرز کو 14 رنز سے شکست دی
مرادآباد، 23 اگست (ہ س):۔ نیکسٹ جنریشن کرکٹ اکیڈمی کے میدان پر اتوار سے نیکسٹ جین فیوچر اسٹارز کرکٹ کپ کا آغاز ہوا۔ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے، جن میں تھنڈر نے چیلنجرز کو 4 وکٹوں سے جبکہ واریئر نے رائیڈرز کو 14 رنوں سے شکست دی۔ پہلے میچ میں نگم او
تھنڈر الیون نے چیلنجرز کو 4 وکٹوں سے اور نیکسٹ جین واریئر نے رائیڈرز کو 14 رنز سے شکست دی


مرادآباد، 23 اگست (ہ س):۔

نیکسٹ جنریشن کرکٹ اکیڈمی کے میدان پر اتوار سے نیکسٹ جین فیوچر اسٹارز کرکٹ کپ کا آغاز ہوا۔ پہلے روز دو میچ کھیلے گئے، جن میں تھنڈر نے چیلنجرز کو 4 وکٹوں سے جبکہ واریئر نے رائیڈرز کو 14 رنوں سے شکست دی۔ پہلے میچ میں نگم اور دوسرے میں شوریہ شرما کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اسپورٹس ایسوسی ایشن مرادآباد کے سکریٹری اور سابق رنجی کھلاڑی وجے گپتا ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اتوار کو پہلے میچ میں ٹاس جیت کر نیکسٹ جین چیلنجرز نے پہلے بلے بازی کی، لیکن پوری ٹیم 17.3 اوور میں 40 رنز پر سمٹ گئی۔ نیتک نے سب سے زیادہ پانچ رنز بنائے، جبکہ ٹیم کے کھاتے میں 22 رنز اضافی کے طور پر آئے۔ تھنڈر الیون کی جانب سے نگم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری تھنڈر الیون نے 11.2 اوور میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 42 رنز بنا کر میچ اپنے نام کر لیا۔ کوی چودھری نے ناٹ آو¿ٹ 10 رنز بنائے۔ ٹیم کو اضافی رنز کی صورت میں بھی 15 رنز ملے۔ شاندار گیند بازی کے لیے نگم کو مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔

دوسرے میچ میں نیکسٹ جین واریئر نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 25 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔ ویدانش چودھری نے ناٹ آو¿ٹ 24، اگم پال نے 14 اور عالیہ نے 10 رنز بنائے۔

ہدف کا تعاقب کرنے اتری نیکسٹ جین رائیڈرز کی ٹیم 25 اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 98 رنز بنا سکی۔ واریئر کی جانب سے شوریہ شرما نے پانچ اوور میں 20 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ انہیں مین آف دی میچ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر کرکٹ کوچ بدرالدین صدیقی، اکرام وغیرہ موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande