
لکھنؤکے چوک اسٹیڈیم میں 19ویں رول بال اسٹیٹ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا تھا
مرادآباد، 23 اگست (ہ س):۔
لکھنو¿ کے چوک اسٹیڈیم میں منعقدہ 19ویں رول بال اسٹیٹ چیمپئن شپ میں مرادآباد کی انڈر-17 ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ مقابلے میں مرادآباد کے کھلاڑیوں نے پورے جوش، نظم و ضبط اور ٹیم جذبے کے ساتھ مقابلہ کیا اور ضلع کا نام روشن کیا۔ اتوار کو تمام فاتح کھلاڑیوں کی مرادآباد واپسی پر استقبال کیا گیا۔
ضلع رول بال ایسوسی ایشن مرادآباد کی سکریٹری رمپی سنگھ نے بتایا کہ مقابلے کے دوران کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مہمان خصوصی بی جے پی رہنما نیرج سنگھ موجود رہے۔ وہیں ضلع کھیل افسر لکھنو¿ نے بھی کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا اور ان کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔ مہمانوں نے فاتح کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ کھیلوں میں مسلسل محنت اور نظم و ضبط کے ذریعے کھلاڑی مستقبل میں ریاست اور ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔
مرادآباد ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس کامیابی پر رول بال ایسوسی ایشن مرادآباد کے عہدیداروں، کوچز، والدین اور کھلاڑیوں میں خوشی کی لہر ہے۔
رول بال ایسوسی ایشن مرادآباد کی جانب سے تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ ٹیم کو اس شاندار کامیابی پر دلی مبارکباد اور روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کی گئیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ